• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

عمران خان نے 24 نومبر کو احتجاج کی فائنل کال دے دی، علیمہ خان کا دعویٰ

شائع November 13, 2024
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین کی بہن علیمہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان نے 24 نومبر کو احتجاج کی فائنل کال دے دی۔

ڈان نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے 24 نومبر کو احتجاج کی حتمی کال دے دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مطالبات تسلیم کیے جانے تک احتجاج جاری رہے گا جب کہ قوم نے اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا ہے کہ وہ آزادی میں رہنا چاہتے ہیں یا نہیں۔

دوسری جانب، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ احتجاج کے لیے تیاریاں مکمل ہے، علیمہ خان نے احتجاج کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس بار کوئی واپسی نہیں ہے، جب تک ہماری مطالبات پورے نہیں ہوتے واپسی نہیں ہوگی۔

’فائنل کال اتنی شدید ہوگی شاید مریم نواز اپنی واپسی موخر کردیں‘

اس سے قبل خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے ایک بیان میں کہا تھا کہ احتجاج کی فائنل کال کے لیے تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے اور فائنل کال اتنی شدید ہوگی کہ شاید مریم نواز واپسی موخر کرکے وہیں رہنے میں عافیت سمجھیں۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج کی فائنل کال جعلی حکومت کے جنازے کی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور خود تمام تیاریوں کی نگرانی کر رہے ہیں اور صرف بانی پی ٹی آئی کی فائنل کال کا انتظار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت کچھ بھی کرے ان کا آخری وقت قریب ہے، فائنل کال کے بعد ملک میں آئین و قانون کا بول بالا ہوگا، جعلی مقدمات کا خاتمہ اور عمران خان کی رہائی سمیت مینڈیٹ چوروں کا کڑا احتساب ہوگا۔

واضح رہے کہ 9 نومبر کو صوابی جلسے میں علی امین گنڈاپور نے کہا تھا کہ عمران خان اس ماہ احتجاج کی کال دیں گے تو ہمیں سروں پر کفن باندھ کر نکلنا ہوگا اور اس بار بانی پی ٹی آئی کو رہا کرا کر دم لیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024