• KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm
  • KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm

لاہور ہائیکورٹ: ملک میں کم از کم اجرت ایک ہزار ڈالرز کرنے کیلئے درخواست دائر

شائع November 13, 2024
درخواست میں وزیر اعظم شہباز شریف اور تمام وزرائے اعلیٰ کو فریق بنایا گیا ہے۔  — فائل فوٹو: اے ایف پی
درخواست میں وزیر اعظم شہباز شریف اور تمام وزرائے اعلیٰ کو فریق بنایا گیا ہے۔ — فائل فوٹو: اے ایف پی

لاہور ہائی کورٹ میں شہری نے پاکستان میں کم از کم اجرت ایک ہزار ڈالرز کرنے کے لیے درخواست دائر کردی۔

ڈان نیوز کے مطابق درخواست میں وزیر اعظم شہباز شریف اور تمام وزرائے اعلیٰ کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ حکومت کی جانب سے پاکستان میں کم از کم تنخواہ 37 ہزار روپے ماہانہ مقرر کی گئی ہے، پاکستان میں 32 لاکھ سرکاری اور تقریباً 8 کروڑ نجی ملازمین ہیں، تنخواہوں میں اضافے سے شہریوں کی قوت خرید بڑھے گی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے لیبر قوانین میں فوری ترامیم کی ضرورت ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پاکستان میں ایک ہزار ڈالر کے برابر ماہانہ تنخواہ مقرر کرنے کا حکم دے اور کم سے کم اجرت 37 ہزار روپے مقرر کرنے کا نوٹی فکیشن معطل کرے۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024