• KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm
  • KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm

سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے رائل مراکش فضائیہ کے جنرل کی ملاقات

شائع November 12, 2024
— فوٹو: آئی ایس پی آر
— فوٹو: آئی ایس پی آر

سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے رائل مراکش فضائیہ کے انسپکٹر میجر جنرل محمد غادي کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ہے، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق رائل مراکش فضائیہ کے انسپکٹر میجر جنرل محمد غادي نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف نے کہا کہ پاکستان اور مراکش کے درمیان بڑھتے ہوئے باہمی اقتصادی تعلقات اور کثیرالجہتی فورمز پر تعاون پر مبنی خوشگوار تعلقات ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق معزز مہمان نے خطے میں میری ٹائم سیکیورٹی کے حوالے سے پاک بحریہ کی مستقل کوششوں اور بلند عزم کا اعتراف کیا۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024