• KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:29pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm
  • KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:29pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm

بولی وڈ اداکاروں کے ساتھ ملاقات کے وقت سعود کو مداحوں نے گھیر لیا تھا، جویریہ سعود

شائع November 12, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

مقبول اداکارہ جویریہ سعود نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں جب وہ اپنے بچوں کی بولی وڈ اداکاروں کے ساتھ تصاویر بنوانے گئے تو حیران کن طور پر وہاں مداحوں نے ان کے شوہر سعود کو گھر لیا، جسے دیکھ کر بھارتی اداکار حیران رہ گئے۔

جویریہ سعود نے حال ہی میں ندا یاسر کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں بولی وڈ اداکاروں کے ساتھ ملاقات کی کہانی بھی بتائی۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان کے بیٹے کو بھارتی اداکار ورون دھون بہت پسند ہے، اس لیے ان کی ضد پر انہیں اداکار سے دبئی میں ملوانے گئے۔

ان کے مطابق ان کے شوہر سعود نے اپنے کسی عزیز سے کہ کر بھارتی اداکاروں سے بچوں کو ملوانے کا کہا، جس پر ان کی اور بچوں کی ملاقات بولی وڈ اداکاروں سے ہوئی۔

جویریہ سعود کے مطابق انہوں نے شوہر اور بچوں کے ہمراہ دبئی میں بولی وڈ اداکاروں ورون دھون، جان ابراہم اور اکشے کھنہ سے ملاقات کی، جہاں بچوں نے بھارتی اداکاروں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

انہوں نے بتایا کہ بھارتی اداکاروں سے ملاقات کے وقت سعود نے گاڑی سے اترنے اور بولی وڈ اداکاروں کے ساتھ تصاویر بنوانے سے انکار کیا اور کہا کہ وہ خود بھی ایک اسٹار ہیں، انہیں اچھا نہیں لگ رہا۔

جویریہ سعود نے کہا کہ شوہر کے انکار پر وہ خود بچوں کے ہمراہ گئیں اور انہوں نے بھارتی اداکاروں کے ساتھ بچوں کی تصاویر بنوائیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ جیسے ہی وہ بھارتی اداکاروں کے پاس پہنچیں تو انہوں نے ان سے پوچھا کہ سنا ہے کہ آپ کے شوہر بھی فلمی اسٹار ہیں؟ وہ کہاں ہیں، ان سے ہمیں بھی ملوائیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ بھارتی اداکاروں کے کہنے پر وہ شوہر کو گاڑی سے بلانے گئیں اور جیسے ہی ان کے شوہر گاڑی سے نکلے تو مداحوں نے انہیں گھیر لیا۔

جویریہ سعود کے مطابق وہاں بہت سارے پٹھان، سرائیکی اور پنجابی لوگ کھڑے تھے، جنہوں نے گاڑی سے اترتے ہی سعود کو پہنچان لیا اور انہوں نے دوڑ کر سعود کے ساتھ تصاویر بنوائیں، جسے دیکھ کر بھارتی اداکار حیران رہ گئے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کے شوہر کو مداحوں میں گھرا دیکھ کر بولی وڈ اداکار بھی حیران رہ گئے اور ان سے کہنے لگے کہ ان کے شوہر تو ان سے بھی بڑے اسٹار ہیں۔

جویریہ سعود کے مطابق بولی وڈ اداکاروں نے انہیں بتایا کہ اتنے لوگوں نے تو بھارتی اداکاروں کے ساتھ بھی تصاویر نہیں بنوائیں۔

اداکارہ نے بتایاکہ انہوں نے شوہر کو کہا کہ پہلے وہ عزت خراب ہونے کی وجہ سے ڈر رہے تھے اور گاڑی سے نہیں اتر رہے تھے، اب خدا نے ان کی عزت باقیوں سے زیادہ کردی۔

جویریہ سعود کی مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024