• KHI: Maghrib 5:45pm Isha 7:04pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:28pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:31pm
  • KHI: Maghrib 5:45pm Isha 7:04pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:28pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:31pm

بلائنڈ ٹی20 ورلڈکپ: بھارتی ٹیم کو تاحال پاکستان جانے کیلئے این او سی نہ مل سکا

شائع November 12, 2024
— فوٹو: انڈیا ٹی وی
— فوٹو: انڈیا ٹی وی

بھارتی وزارت خارجہ نے تاحال بلائنڈ ٹی20 ورلڈکپ میں شرکت کے لیے انڈین ٹیم کو پاکستان آنے کے لیے این او سی جاری نہیں کیا۔

بھارت کی کھیل دشمنی عروج پرپہنچ گئی اور چیمپیئنز ٹرافی کے اثرات بلائنڈ ٹی20 ورلڈکپ پربھی دکھائی دینے لگے۔

ڈان نیوز کے مطابق بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے پاکستان میں ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ میں شرکت کے لیے ایک ماہ قبل این او سی کی درخواست دی تھی۔

بلائنڈ ٹی20 ورلڈکپ میں شرکت کے لیے بھارت کے وزارت کھیل کی جانب سے انڈین بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو اجازت دے چکی ہے تاہم بھارتی وزارت خارجہ نے تاحال بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ میں شرکت کے لیے انڈین ٹیم کو این او سی جاری نہیں کیا۔

یاد رہے کہ بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ میں شرکت کے لیے انڈین ٹیم نے 21 نومبر کو پاکستان پہنچنا ہے، بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ 23 نومبر سے 3 دسمبر تک لاہور اور ملتان میں کھیلا جائے گا۔

اس سے قبل، بھارت میں ہونے والے بلائنڈ ٹی20 ورلڈکپ 2022 میں بھارتی حکومت نے پاکستان ٹیم کو ویزے نہیں دیے تھے۔

پاکستان بلائنڈ کرکٹ ایسوی سی ایشن (پی بی سی سی) کے ڈائریکٹر انفارمیشن عبدالرزاق نے کہا ہے کہ وہ بھارتی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن سے مکمل رابطے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم پاکستان آنا چاہتی ہے لیکن ان کو ابھی تک اجازت نہیں ملی، اگر بھارت کی ٹیم پاکستان نہ آئی تو ان کے میچز کے پوائنٹس دیگر ٹیموں کو دینے پر مجبور ہوں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم آخری دن تک بھارت کی ٹیم کے پاکستان میں کھیلنے کا انتظار کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 14 نومبر 2024
کارٹون : 13 نومبر 2024