• KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am
  • KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am

عوام کی سوچ اسلامک بینکنگ کی طرف راغب کرنا بڑا چیلنج ہے، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک

شائع November 12, 2024
— فوٹو: اسٹیٹ بینک آف پاکستان / فیس بک
— فوٹو: اسٹیٹ بینک آف پاکستان / فیس بک

ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سلیم اللہ نے کہا ہے کہ عوام کی سوچ کو اسلامک بینکنگ کی طرف راغب کرنا بڑا چیلنج ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق نجی ہوٹل میں پرائیوٹ تعلیمی ادارے کے تحت آٹھویں انٹرنیشنل اسلامک بینکنگ اینڈ فنانس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

کانفرنس میں ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سلیم اللہ، سابق گورنر اسٹیٹ بینک عشرت حسین، کمرشل بینکوں کے سربراہان سمیت کارپوریٹ سیکٹر کے نمائندوں نے شرکت کی۔

کانفرنس سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کے دوران ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سلیم اللہ کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے یہ یقین رکھیں جو تبدیلی لارہے ہیں وہ معنی رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی نظام پر منتقلی بڑا کام ہے جو کرنا ہے جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز شامل ہیں تاہم عوام کی سوچ کو اسلامک بینکنگ کی طرف راغب کرنا اور آگاہی فراہم کرنا بڑا چیلنج ہے۔

سابق گورنر اسٹیٹ بینک عشرت حسین کا کہنا تھا کہ اسلامی بینکنگ نظام سے 10 سالوں میں غربت کی شرح کو 40 فیصد سے 20 فیصد تک کم کیا جاسکتا ہے۔

مقررین نے اسلامک بینکنگ اینڈ فنانس کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے عوام الناس میں اس کی آگاہی اور بینکنگ سیکٹر سے منسلک ہونے والے ملازمین کی تربیت کو ضرورری قراردیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024