• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm

واٹس ایپ میں تصویر فیکٹ چیک کے فیچر کی آزمائش

شائع November 11, 2024
—فوٹو: شٹراسٹاک
—فوٹو: شٹراسٹاک

انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے تصویروں کو چیک کرنے کے فیکٹ چیک فیچر کی آزمائش شروع کردی۔

واٹس ایپ نے کچھ عرصہ قبل تحریری میسیجز کے اہم حصوں میں گوگل سرچ لنکس دینے کی آزمائش بھی شروع کی تھی، جس کے تحت صارفین موصول ہونے والی اہم معلومات سے متعلق گوگل پر معلومات کو سرچ کرسکتے ہیں۔

لنکس میں گوگل سرچ ان الفاظ پر ازخود دے دیا جائے گا، جہاں مبہم یا اہم معلومات دی گئی ہوگی۔

اسی طرح اب واٹس ایپ نے بھیجی گئی تصویر کو بھی چیک کرنے کے فیچر کی آزمائش شروع کردی۔

واٹس ایپ اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق ایپلی کیشن پر بھیجی گئی تصاویر کو ویب سرچ کرنے کے فیچر کی آزمائش کو شروع کردیا گیا۔

مذکورہ آزمائشی پروگرام تک محدود صارفین کو رسائی دی گئی ہے، فیچر کےتحت صارفین موصول ہونے والی تصویر پر کلک کرکے اس متلعق مزید معلومات حاصل کر سکیں گے۔

مذکورہ فیچر گوگل لینس کی طرح کام کرے گا جو کہ تصاویر کی فیکٹ چیکنگ کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

واٹس ایپ پر موصول ہونے والی تصویر کو جیسے ہی صارفین کلک کریں گے تو اس سے ملتی جلتی تصاویر یا بھیجی گئی تصویر سے متعلق مزید معلومات گوگل کے ذریعے حاصل کی جا سکے گی۔

ابھی مذکورہ فیچر کی آزمائش تک محدود صارفین کو رسائی دی گئی ہے، اس کی کامیاب آزمائش کے بعد اسے متعارف کرائے جانے کا امکان ہے، تاہم یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ اسے کب تک متعارف کرایا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 20 نومبر 2024
کارٹون : 19 نومبر 2024