• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

مناسب تاریخ پر دورہ کروں گا، آصف زرداری کا چینی صدر کو جذبہ خیرسگالی کے پیغام پر شکریہ

شائع November 11, 2024
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

صدر مملکت آصف علی زرداری نے چینی ہم منصب شی جن پنگ کی جانب سے خیرسگالی پیغام پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ مستقبل قریب میں مناسب تاریخ پر چین کا دورہ کروں گا۔

ڈان نیوز کے مطابق صدر مملکت کا کہنا تھا کہ چین کی قیادت اور عوام کی جانب سے صحتیابی کے پیغامات سے متاثر ہوا، مستقبل قریب میں مناسب تاریخ پر چین کا دورہ کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ دورے سے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ، آہنی بندھن کو مزید تقویت ملے گی۔

چینی صدر نے 3 نومبر کے خط میں صدر زرداری کے زخمی ہونے پر اظہار تشویش کیا تھا، چینی صدر نے آصف علی زرداری کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔

شی جن پنگ نے خط میں صدر زرداری کو دورہ چین کی گرمجوشی سےدعوت دی تھی۔

واضح رہے کہ 30 اکتوبر کو صدر پاکستان آصف علی زرداری دبئی ایئرپورٹ پر جہاز سے اترتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگئے تھےاور جہاز سے اترتے ہوئے ان کے پاؤں میں فریکچر ہوگیا تھا۔

صدر آصف علی زرداری کو فوری طور پرابتدائی طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد ان کے پاؤں پر پلاسٹر کردیا تھا۔

صدر مملکت آصف زرداری کا 4 سے 7 نومبر تک چین کا دورہ طے تھا، دورے کے دوران انہیں چینی صدر شی جن پنگ سے بھی ملاقات کرنی تھی، صدر زرداری کو 5 نومبر کو شنگھائی عالمی نمائش میں بھی شرکت ہونا تھا، تاہم وہ چین کے دورے پر نہیں جاسکے تھے۔

دبئی میں مقیم صدر آصف زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کے ہاں گزشتہ ہفتے تیسرے بیٹے کی ولادت ہوئی تھی۔

20 اکتوبر کو پیدائش کے بعد بختاور بھٹو زرداری اور محمود چوہدری نے اپنی مشترکہ انسٹاگرام پوسٹ میں اپنے والدین بننے کی تصدیق کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024