• KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm
  • KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm

حج پالیسی 2025 کا اعلان، اخراجات 11 لاکھ 75 ہزار روپے تک متوقع

شائع November 11, 2024
چوہدری سالک حسین—فوٹو: ڈان نیوز
چوہدری سالک حسین—فوٹو: ڈان نیوز

آئندہ سال پاکستان سے ایک لاکھ 79 ہزار 210 شہری حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے جب کہ اخراجات 10 لاکھ 75 ہزار روپے سے 11 لاکھ 75 ہزار روپے کے درمیان متوقع ہیں۔

وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے حج پالیسی 2025 کا اعلان کردیا جس کے تحت ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے جب کہ سرکاری حج اسکیم کے لیے روایتی لانگ پیکج 38 تا 42 دن اور شارٹ پیکیج 20 تا 25 دن پر محیط ہو گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مذہبی امور نے بتایا کہ سرکاری حج اسکیم کے تحت 18 نومبر سے 3 دسمبر تک حج درخواستیں وصولی کی جائیں گی، حج قرعہ اندازی 6 دسمبر کو کی جائے گی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ سال 2025 کے لیے پاکستان کا حج کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار 210 ہے، سرکاری و نجی حج اسکیموں کے لیے 89 ہزار 605 سیٹیں مختص کی گئی ہیں، سرکاری حج اسکیم کے لیے روایتی لانگ پیکج 38 تا 42 دن اور شارٹ پیکج 20 تا 25 دن پر محیط ہو گا۔

چوہدری سالک کا کہنا تھا کہ سرکاری حج اسکیم کے اخراجات 10 لاکھ 75 ہزار روپے سے 11 لاکھ 75 ہزار روپے کے درمیان متوقع ہیں، اضافی سہولیات میں قربانی کی رقم 55 ہزار روپے ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حج واجبات 2 لاکھ روپے کی پہلی قسط حج درخواست کے ساتھ جمع کرانا ہو گی، قرعہ اندازی کے 10 دن کے اندر اندر 4 لاکھ روپے مزید جمع کروانا لازم ہےجب کہ بقیہ رقم یکم تا 10 فروری 2025 کے درمیان جمع کرانی لازم ہو گی۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ حج پالیسی کے تحت سرکاری حج اسکیم میں اسپانسر شپ اسکیم میں 5 ہزار نشستیں جب کہ نجی حج اسکیم میں اسپانسر شپ اسکیم کے لیے 30 ہزار نشستیں مختص ہوں گی جو پہلے آئیے، پہلے پائیے کے اصول پر ہو گی۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024