• KHI: Maghrib 5:45pm Isha 7:04pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:28pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:31pm
  • KHI: Maghrib 5:45pm Isha 7:04pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:28pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:31pm

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی جیل ملاقاتوں پر پابندی کی درخواست نمٹادی

شائع November 11, 2024
— فائل فوٹو: اسلام آباد ہائیکورٹ ویب سائٹ
— فائل فوٹو: اسلام آباد ہائیکورٹ ویب سائٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جیل ملاقاتوں پر پابندی اور سہولیات فراہمی سے متعلق درخواست نمٹادی، عدالت نے تحریری حکم جاری کردیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے عمران خان کی بہن نورین نیازی کی درخواست نمٹانے کا تحریری حکم جاری کردیا۔

عدالت نے تحریری حکم نامے میں کہا کہ جیل حکام نے بانی ٹی آئی کو عدالتی آرڈرز اور جیل رولز کے مطابق تمام سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے جب کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے دستخط سے تفصیلی رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی گئی۔

سپرنٹنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق عمران خان اور دیگر قیدیوں کی جیل ملاقاتوں سے پابندی ہٹالی گئی ہے، وزارت داخلہ پنجاب نے دہشت گرد حملوں کے خدشے کے پیش نظر جیل ملاقاتوں پر پابندی عائد کی تھی۔

جیل حکام کے مطابق درخواست گزار نورین نیازی کی جیل میں عمران خان سے ملاقات کرادی گئی ہے، جیل حکام نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے عدالتی آرڈر کی روشنی میں کوآرڈینیٹر مقرر کر رکھا ہے، ان سے ملاقات کے خواہش مند مقرر کردہ کوآرڈینیٹر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو جیل رولز کے مطابق جیل میں تمام سہولیات میسر ہیں، جیل حکام نے یقین دہانی کرائی کہ عمران خان کو عدالتی آرڈرز اور جیل رولز کے تحت تمام سہولیات ملیں گی۔

عدالت نے تحریری حکم نامے میں کہا کہ درخواست گزار کے وکلا ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل اور ڈی آئی جی جیل خانہ جات کے بیان سے مطمئن ہیں جس کے باعث جیل سہولیات فراہمی کی پٹیشن نمٹائی جاتی ہے۔

یاد رہے کہ 31 اکتوبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کو جیل مینوئل کے مطابق سہولیات فراہم کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے خبردار کیا ملاقات سے روکنے کے خلاف درخواست نہیں آنی چاہیے۔

تاہم عمران خان کو جیل مینوئل کے مطابق سہولیات نہ ملنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی تھی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی کو ملاقات سے روکنے جیل سپرنٹنڈنٹ کو فوری پیش ہونے کے احکامات جاری کیے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 14 نومبر 2024
کارٹون : 13 نومبر 2024