• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm

بجلی کا ونٹر پیکیج گھن چکر، عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے، حافظ نعیم الرحمٰن

شائع November 9, 2024
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے حکومت کی جانب سے سردیوں میں اضافی بجلی کے استعمال پر ریلیف کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ونٹر پیکیج گھن چکر اور عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ اضافی بجلی پر نہیں براہ راست تمام یونٹس پر بجلی کی قیمت کم کی جائے، ونٹر پیکیج گھن چکر اور عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ متعدد آزاد پاور پروڈیوسر (آئی پی پیز) سے معاہدوں کی منسوخی پر اربوں روپے کی بچت کا اعلان کیا جا رہا ہے، تو پھر حکومت بنیادی ٹیرف میں کمی کیوں نہیں کر رہی؟

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے موسم سرما کے لیے بجلی سہولت پیکیج کا اعلان کردیا، پاور ڈویژن کے مطابق موسم سرما کے 3 ماہ بجلی کے اضافی استعمال پر 26 روپے 7 پیسے فی یونٹ تک ریلیف دیا جائے گا۔

پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ بجلی سہولت پیکیج دسمبر 2024 سے فروری 2025 تک نافذ رہے گا، گھریلو،کمرشل اور صنعتی صارفین پر بھی اطلاق ہوگا۔

پاور ڈویژن کے مطابق گزشتہ 3 سالوں کے مقابلے اضافی بجلی کے استعمال پر فی یونٹ 26 روپے پیسے فی یونٹ تک ریلیف دیا جائے گا، بجلی سہولت پیکج کا اطلاق گھریلو،کمرشل اور صنعتی صارفین کے لیے ہوگا۔

پاور ڈویژن کے مطابق سہولت پیکیج کا اطلاق مالی سال 2022 کے مقابلے میں 20 فیصد، مالی سال 2023 کے مقابلے میں 30 فیصد مالی سال 2024 کے مقابلے میں 50 فیصد اضافی استعمال پر ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024