• KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

’ورکر کو عزت دو‘، علی امین گنڈاپور سے ناراض پی ٹی آئی کارکنان کے نعرے

شائع November 8, 2024
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان نے ’ورکر کو عزت دو‘ کے نعرے لگا دیے۔

ڈان نیوز کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد سے گرفتار پی ٹی آئی کارکنان کی جانب وزیر اعلیٰ ہاؤس میں احتجاج کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ایک ماہ سے زیر حراست کارکنان رہائی کے بعد وزیر اعلیٰ سے ملاقات کے لیے آئے تھے، وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے تین گھنٹے انتظار کرایا، پانچ منٹ کی ملاقات میں خود بولے اور واپس چلے گئے، جس پر کارکنان ناراض ہوگئے۔

ذرائع نے بتایا کہ علی امین گنڈا پور مختصر گفتگو کے بعد جانے لگے تو کارکنان نے ’ورکر کو عزت دو‘ کے نعرے لگا دیے۔

مزید کہنا تھا کہ کارکنان وزیر اعلیٰ ہاؤس میں مرکزی دروازے کے باہر کچھ دیر تک نعرے بازی کرتے رہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024