• KHI: Fajr 5:26am Sunrise 6:44am
  • LHR: Fajr 5:02am Sunrise 6:25am
  • ISB: Fajr 5:09am Sunrise 6:34am
  • KHI: Fajr 5:26am Sunrise 6:44am
  • LHR: Fajr 5:02am Sunrise 6:25am
  • ISB: Fajr 5:09am Sunrise 6:34am

فیکٹ چیک: مریم نواز کی جنیوا روانگی کے وقت لاہور ایئر پورٹ پر نعرے بازی کی ویڈیو ڈب شدہ ہے

شائع November 8, 2024
— فائل فوٹو: اے پی
— فائل فوٹو: اے پی

8 نومبر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر متعدد صارفین نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی لاہور ایئرپورٹ پر جنیوا روانہ ہونے کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں لوگ ان کے خلاف نعرے لگا رہے تھے، تاہم ویڈیو کو ڈب کیا گیا ہے جو کہ اصل میں ستمبر 2023 کی ہے۔

دعویٰ

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی لاہور ایئرپورٹ پر جنیوا روانہ ہونے کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں لوگ ان کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔

آئی ویریفائی پاکستان کی ٹیم نے پوسٹ کا جائزہ لیا اور اسے غلط قرار دیا، اس نتیجے پر پہنچنے کے لیے آئی ویریفائی پاکستان نے مریم نواز کے اصل کلپ کو تلاش کرنے کے لیے ریورس امیج سرچ کیا۔

8 نومبر کو متعدد ایکس صارفین نے لاہور ایئرپورٹ پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں لوگوں نے ان کے خلاف نعرے لگائے، تاہم یہ ویڈیو اصل میں ستمبر 2023 کی ایک ویڈیو کی ڈبنگ تھی جب مسلم لیگ (ن) کے حامیوں نے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا تھا اور ان کے حق میں نعرے لگائے تھے۔

6 نومبر کو سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے بتایا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب تھائرائیڈ گلینڈ کا میڈیکل چیک اپ کرانے کے لیے جنیوا سوئٹزرلینڈ روانہ ہوں گی۔

اس کی ابتدا کیسے ہوئی

6 نومبر کو ایکس پر ایک صارف جو اپنے یوزر نیم اور اپنی ماضی کی پوسٹوں سے پی ٹی آئی کا حامی معلوم ہوتا ہے، اس نے مریم نواز کی لاہور ایئرپورٹ کی ویڈیو شیئر کی۔

اس کلپ میں دکھایا گیا کہ مریم نواز کئی لوگوں میں گھری ہوئی ہیں جو ان کے خلاف نعرے لگا رہے ہیں کہ مریم کا باپ چور ہے۔

پوسٹ کے کیپشن میں لکھا گیا کہ مریم نواز لاہور ایئرپورٹ سے جنیوا کے لیے روانہ ہوگئیں۔

اس پوسٹ کو ایک لاکھ 4 ہزار 500 مرتبہ دیکھا گیا اور اسے 867 بار دوبارہ شیئر کیا گیا، ویڈیو کو دوسرے ایکس صارفین نے بھی دیگر مقامات پر شیئر کیا۔

طریقہ کار

اس ویڈیو کی صداقت جانچنے کے لیے اصل کلپ کی تلاش کے لیے گوگل ریورس امیج سرچ کا استعمال کیا گیا جس سے 26 ستمبر 2023 کی ایکس پوسٹ حاصل ہوئی۔

کلپ کی چھان بین کے دوران کلپ کی آڈیو مظاہرین کے ہونٹوں کی حرکت کے ساتھ مماثل معلوم نہیں ہوئی جب کہ ویڈیو کا معیار بھی خراب تھا۔

امیر قیوم بھٹی (گجرات) کی طرف سے اپنے ایک ایکس اکاؤنٹ پر کافی بہتر ویڈیو پوسٹ کی گئی جو ان کے ایکس بائیو کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے ضلع گجرات کے صدر ہیں، کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ن) مریم نواز لاہور ایئرپورٹ پہنچ گئیں‘۔

ویڈیو میں لوگوں کو مریم نواز کی تعریف کرتے ہوئے دیکھا اور سنا جا سکتا ہے اور وہ نعرے لگا رہے ہیں قوم کی بیٹی، قوم کی آواز، مریم نواز۔

یہ ویڈیو دیگر پارٹی کے دیگر مقامی ضلعی عہدیداروں کے ایکس اکاؤنٹس پر بھی اسی تاریخ کو اسی کیپشن کے ساتھ پوسٹ کی گئی۔

مذکورہ بالا تینوں اکاؤنٹس کو مریم نواز بھی فالو کرتی ہیں۔

ستمبر 2023 میں مریم نواز کی لاہور آمد کی خبروں کی تلاش کے دوران اے آر وائی نیوز اور سوچ نیوز کے نیوز بلیٹن بھی سامنے آئے جن میں لندن کے دورے کے بعد لاہور ایئرپورٹ پر مریم نواز کی آمد کی وہی نشر کی گئی۔

دعوے کی جانچ پڑتال کا نتیجہ: گمراہ کن

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جنیوا روانگی کے موقع پر لاہور ائیرپورٹ پر ان کے خلاف نعرے لگائے جانے کا دعویٰ غلط ہے۔

ویڈیو کو ڈب کیا گیا، یہ ویڈیو اصل میں ستمبر 2023 کی ہے جب مریم نواز لندن سے واپس آئی تھیں۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 8 نومبر 2024
کارٹون : 7 نومبر 2024