• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

ڈان میڈیا کا موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق ’بریتھ پاکستان‘ مہم کیلئے یونی لیور سے اشتراک

شائع November 8, 2024
یونی لیور کے چیئرمین اور ڈان میڈیا کے سی ای او معاہدے پر دستخط کررہے ہیں — فوٹو: ڈان میڈیا
یونی لیور کے چیئرمین اور ڈان میڈیا کے سی ای او معاہدے پر دستخط کررہے ہیں — فوٹو: ڈان میڈیا

ڈان میڈیا نے اپنے ماحولیاتی تبدیلی کے اقدام ’بریتھ پاکستان‘ کے لیے یونی لیور پاکستان کے ساتھ آگاہی مہم کے لیے شراکت داری قائم کی ہے، جس کا مقصد پاکستان بھر میں موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنا اور پائیدار طریقوں کو فروغ دینا ہے۔

’بریتھ پاکستان‘ مہم کا آغاز اکتوبر میں کیا گیا تھا تاکہ روزمرہ زندگی میں شہریوں کو ماحول کے تحفظ کی طرف راغب کیا جاسکے۔

ڈان میڈیا کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے یہ معاہدہ مؤثر اقدامات کے لیے راہ ہموار کرتا ہے تاکہ دونوں ادارے اجتماعی اہداف کے حصول کے لیے یکجا ہو کر کام کریں۔

اس معاہدے کے مقصد میں دونوں اداروں کے ماحولیاتی تحفظ اور ماحولیاتی آگاہی کے لیے عزم کو اجاگر کرنا بھی شامل ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ مہم موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کی فوری ضرورت کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے لیے وقف ہے اور اس کے تحت پائیدار اقدامات جیسے کہ درخت لگانا، کاربن اخراج میں کمی کو فروغ دیا جائے گا۔

بیان کے مطابق ’بریتھ پاکستان‘ مہم میں درخت لگانے، عوامی آگاہی کی مہمات اور ماحولیاتی ذمہ داری کو فروغ دینے والے مقامی اور کارپوریٹ اداروں کے ساتھ شراکت داری شامل ہوگی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ڈان میڈیا کے وسیع روایتی اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اس پیغام کو پھیلانے میں اہم کردار ادا کریں گے، تاکہ پائیداری اور ماحولیاتی ذمہ داری کا شعور اجاگر کیا جا سکے۔

یونی لیور کے چیئرمین عامر پراچہ نے اس تعاون کو ’بہت خوش آئند قدم‘ قرار دیا کیونکہ دونوں ادارے موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات جیسے کہ سیلاب اور شدید اسموگ کے خلاف مشترکہ جدوجہد میں شامل ہوئے ہیں۔

بیان کے مطابق عامر پراچہ نے کہا، ’یونی لیور اس پلیٹ فارم سے آگاہی پیدا کرے گا اور ان ابھرتے ہوئے مسائل سے نمٹنے کے لیے عملی منصوبوں پر تبادلہ خیال کرے گا۔‘

انہوں نے کہا،’ آنے والے دنوں میں ڈان میڈیا کا ’بریتھ پاکستان‘ پلیٹ فارم ایک عملی منصوبہ پیش کرے گا تاکہ ہم آنے والی نسلوں کے لیے فائدہ مند، ایک بہتر اور زیادہ خوشحال ماحول کے نفاذ کی طرف قدم بڑھا سکیں۔’

بیان میں کہا گیا کہ ڈان میڈیا نے ہمیشہ سماجی اور ماحولیاتی مقاصد کو فروغ دینے میں فعال کردار ادا کیا ہے، اور یونی لیور پاکستان کے ساتھ یہ شراکت اس کے پائیدار مستقبل کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہے۔

ورلڈ رسک انڈیکس 2024 کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو ان 15 ممالک کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جو آفات کے سب سے زیادہ خطرے سے دوچار ہیں۔

ورلڈ بینک کی دسمبر میں جاری کردہ رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پاکستان میں 10 میں سے 8 افراد موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے تشویش میں مبتلا ہیں۔

رپورٹ ’کلائمیٹ سائلنس اِن پاکستان‘ میں بتایا گیا کہ موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کو بری طرح متاثر کیا ہے، جس کے اثرات بدلے ہوئے موسم اور تباہ کن سیلابوں کی صورت میں سامنے آئے ہیں۔

موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے لیے ڈان میڈیا گروپ کی مہم بریتھ پاکستان کا حصہ بنیں۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024