• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:31pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:32pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:31pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:32pm

میچ کے دوران کپتان سے تلخ کلامی پر ویسٹ انڈیز کا کھلاڑی میدان سے باہر چلاگیا

شائع November 7, 2024
— فوٹو: اے ایف پی / سوشل میڈیا
— فوٹو: اے ایف پی / سوشل میڈیا

انگلینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل کے دوران ویسٹ انڈیز کے فاسٹ باؤلر الزاری جوزف کپتان شائے ہوپ سے اختلاف پر میدان سے باہر چلے گئے، ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی نے بھی اس رویے کو ناقابل برداشت قرار دیا ہے۔

کھیلوں کی ویب سائٹ ’کرک انفو‘ کی رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کے خلاف میچ کے چوتھے ہی اوور میں ویسٹ انڈیز کے فاسٹ باؤلر الزاری جوزف نے چوتھے اوور میں فیلڈنگ سے متعلق کپتان سے تحفظات کا اظہار کیا تاہم کپتان نے ان کے ایک نہ سنی۔

الزاری جوزف نے اسی اوور میں جورڈن کاکس کو آؤٹ کیا تاہم انہوں نے ساتھی کھلاڑیوں سے وکٹ حاصل کرنے کا جشن نہیں منایا اور اوور مکمل کرتے ہی وہ بغیر بتائے میدان سے باہر چلے گئے اور ویسٹ انڈیز کو 5ویں اوور کے لیے فیلڈ میں صرف 10 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے پر مجبور کیا۔

ویسٹ انڈیز کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی نے کہا کہ میری کرکٹ فیلڈ اس طرح کا رویہ ناقابل قبول ہے، ہم دوست رہیں گے لیکن جس طرح کا کلچر میں بنانے کی کوشش کررہا ہوں، اس میں یہ سب ناقابل برداشت ہے اور اس پر ہم الزاری سے بات کریں گے۔

الزاری جوزف چھٹے اوور سے پہلے میدان میں واپس آگئے تاہم 12ویں اوور تک باؤلنگ نہیں کروائی تاہم بعد میں 2 اوور کروانے کے بعد وہ ایک بار پھر فیلڈ سے باہر چلے گئے اور اس بار ان کی باؤلنگ کے دوران ساتھی کھلاڑی نے مس فیلڈ کی اور اوور تھرو کے اضافی رنز دے دیے۔

بعد ازاں، میچ میں انہوں نے اپنے 10 اوورز مکمل کروائے جس میں انہوں نے 45 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں۔

ویسٹ انڈیز کو 2 بار ٹی20 ورلڈ چیمپئن بنوانے والے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے مئی 2023 میں ٹیم کی کوچنگ سنبھالی اور ان کی مینجمنٹ کی صلاحیتوں کی وجہ سے انہیں کافی پذیرائی حاصل ہوئی۔

ڈیرن سیمی نے آندرے رسل اور ایون لیوس جیسے کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں واپسی پر رضامند کیا۔

ڈیرن سیمی نے کہا کہ ہماری ٹیم کی کارکردگی میں بہتری آرہی ہے اور کھلاڑی اپنی ذمہ داریاں نبھارہے ہیں، جس پر مجھے فخر محسوس ہوتا ہے تاہم ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز نے 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو 1-2 سے شکست دی، پہلا میچ جیتنے کے بعد دوسرا میچ انگلش ٹیم نے اپنے نام کیا، تاہم آخری اور فیصلہ کن میچ میں ویسٹ انڈیز نے فتح حاصل کی۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 8 نومبر 2024
کارٹون : 7 نومبر 2024