• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

لبنان پر اسرائیلی فورسز کے حملوں میں 38 افراد شہید، 54 زخمی

شائع November 7, 2024
— فوٹو: رائٹرز
— فوٹو: رائٹرز

لبنان میں وادی بیکا کے مشرقی شہر بعلبیک میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں کم از کم 38 افراد شہید اور 54 ہوگئے جب کہ صہیونی فورسز نے شام کے وقت بیروت کے جنوبی مضافات میں مزید حملے بھی کیے۔

ڈان اخبار میں شائع غیر ملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز کی جانب سے وادی بیکا کے مشرقی شہر بعلبیک اوربیروت کے مضافات میں کیے گئے حملوں کے نتیجے میں 38 افراد شہید اور 54 زخمی ہوگئے۔

بعلبیک کے گورنر نے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعے اموات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے علاقے پر 40 حملے کیے جس کے نتیجے میں 38 افراد شہید اور 54 زخمی ہوئے’۔

تاہم اسرائیلی فوج کی جانب سے ان حملوں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

اسرائیلی حملوں میں دار الحکومت کے جنوبی مضافات میں حزب اللہ کے مضبوط مراکز کو نشانہ بنایا گیا، صہیونی فورسز کی جانب سے شہریوں کو متعدد مقامات سے انخلا کے احکامات جاری کیے گئے تھے جس کے فوری بعد علاقے پر 4 فضائی حملے کیے گئے۔

یہ حملے حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نعیم قاسم کے اس بیان کے فوری بعد کیے گئے جس میں انہوں نے کہا کہ میرا نہیں خیال کہ سیاسی اقدامات سے ان کارروائیوں کا خاتمہ ہوجائے گا تاہم اسرائیل اپنے حملے بند کر دیتا ہے تو بالواسطہ مذاکرات کا راستہ نکل سکتا ہے۔

نعیم قاسم کا کہنا تھا کہ جب دشمن جارحیت روکنے کا فیصلہ کرتا ہے، تو مذاکرات کا راستہ پیدا ہوتا ہے اور یہ ہم لبنانی ریاست اور (پارلیمنٹ کے اسپیکر) ذریعے بالواسطہ مذاکرات کے ذریعے پہلے بھی واضح کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ لبنان پر اسرائیلی حملوں میں 3 ہزار سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں جن میں سے زیادہ اموات گزشتہ 6 ہفتوں کے دوران ہوئی ہیں۔

دوسری جانب، ایران کی حمایت یافتہ لبنانی تنظیم حزب اللہ نے بدھ کے روز متعدد حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی، جن میں سے 2 اسرائیلی شہر حیفہ کے قریب کیے گئے اور دو حملوں میں تل ابیب کے قریب بحری اڈوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

حزب اللہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسرئیلی شہر حیفہ کے شمال مغرب میں سٹیلا میریس نیول بیس کو اعلیٰ معیار کے میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا۔

حزب اللہ کے سربراہ نے بدھ کے روز ایک بیان میں واضح کیا تھا کہ ان کے گروپ کے پاس ہزاروں جنگجو لڑنے کے لیے تیار ہیں جب کہ اسرائیل میں کوئی بھی ہدف ہم سے دور نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج کا کسی ممکنہ جنگ بندی معاہدے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے اعلان سے قبل ایک تقریر میں کہا کہ چاہے کاملا ہیرس جیتیں یا ڈونلڈ ٹرمپ جیتیں، یہ ہمارے لیے کوئی معنی نہیں رکھتا۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024