• KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

عمر کا حقیقی پتا لگانے کے لیے انسٹاگرام میں اے آئی ٹول کا استعمال

شائع November 6, 2024
—فوٹو: میٹا
—فوٹو: میٹا

سوشل ویب سائٹ کمپنی میٹا نے صارفین کی حقیقی عمر کا پتا لگانے کے لیے اپنا آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ’ایڈلٹ کلاسیفائر‘ ٹول انسٹاگرام میں استعمال کرنے لگ گیا۔

میٹا نے ”adult classifier“ نامی اے آئی ٹول کو ابتدائی طور پر جون 2022 میں متعارف کرایا تھا اور اس کا پہلا استعمال فیس بک پر کیا گیا تھا۔

مذکورہ ٹول مختلف ذرائع سے معلومات حاصل کرکے پتا لگاتا ہے کہ اکاؤنٹ ہولڈر نے اپنی عمر درست لکھی ہے یا ویب سائٹ کمپنی کو دھوکا دینے کے لیے غلط معلومات کا استعمال کیا گیا ہے۔

اب اسی ٹول کو کمپنی نے انسٹاگرام پر استعمال کرنا شروع کردیا اور کمپنی نے اس حوالے سے مزید معلومات فراہم کردیں۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق (adult classifier) ’ایڈلٹ کلاسیفائر‘ نامی ٹول کو استعمال کرکے انسٹاگرام پر ایسے اکاؤنٹس کا پتا لگایا جائے گا جنہوں نے غلط معلومات فراہم کرکے خود کو زائد العمر بتایا ہوگا۔

انسٹاگرام پر 18 سال سے کم عمر افراد کو بہت سارے مواد اور فیچرز تک رسائی نہیں ہوتی جب کہ 13 سال تک کے صارفین کے لیے بھی الگ اور محدود فیچرز دستیاب ہوتے ہیں۔

زیادہ تر افراد غلط عمر اور تاریخ پیدائش بتا کر خود کو 18 سال سے زائد العمر قرار دیتے ہیں تاکہ انسٹاگرام پر زیادہ مواد اور فیچرز تک رسائی حاصل کی جائے۔

ایسے اکاؤنٹس مالکان خود کو 18 سال سے زائد العمر ظاہر کرکے نامناسب اور خطرناک مواد تک بھی رسائی حاصل کرتے ہیں، اس لیے اب کمپنی نے مذکورہ اے آئی ٹول استعمال کرکے حقیقی عمر کا پتا لگانا شروع کردیا۔

فیچر کے تحت جس صارف کی عمر 18 سال سے کم ہوگی، از خود اس کے اکاؤنٹ کو نابالغ اکاؤنٹ کی لسٹ میں شامل کردیا جائے گا اور اس کی زیادہ مواد تک رسائی کو ختم کردیا جائے گا۔

اسی طرح ٹول 13 سال کی عمر کے صارفین کو بھی الگ کیٹیگری میں شامل کرکے ان کی بھی زیادہ خطرناک مواد اور فیچرز تک رسائی کو محدود کرے گا۔

کارٹون

کارٹون : 7 جنوری 2025
کارٹون : 6 جنوری 2025