• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:32pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:33pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:32pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:33pm

حکومت نے عراق سے ڈی پورٹ 1500 پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے شروع کر دیے

شائع November 6, 2024
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

حکومت پاکستان نے عراق سے ڈی پورٹ 1500 پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کاعمل شروع کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق حکومت پاکستان نے ابتدائی طورپر 50 پاکستانیوں کے پاسپورٹ 7 سال کے لیے بلاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزرات داخلہ کے ذرائع کے مطابق عراق سے ڈی پورٹ ہونے والے 1 ہزار 500 پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق عراق سے ایک ہزار 500 سے زائد پاکستانی شہری گزشتہ 6 ماہ میں ڈی پورٹ ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال جولائی میں عراق میں ایک ہزار 200 پاکستانی شہری گرفتار ہوئے تھے۔

پاکستان کے سفارتی ذرائع نے بتایا تھا کہ عراق میں چوری کی وارداتوں منشیات بیچنے اور بھکاریوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا تھا جس کے باعث پاکستانی شہریوں پر عراقی حکام نے کریک ڈاؤن کیا تھا۔

سفارتی ذرائع نے بتایا تھا کہ پاکستانی شہری چوری، منشیات بیچنے، بھیک مانگنے کے جرم میں گرفتارکیے گئے تھے، گرفتار کیے گئے پاکستانی شہریوں میں سے 800 کو پاکستان ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ عراقی حکومت کے 800 پاکستانیوں کے ڈی پورٹ کرنے پر 3 لاکھ ڈالر خرچ ہوئے تھے،گرفتار افراد میں 66 خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

ذرائع سفارت خانے کے مطابق گرفتار کیے گئے افراد زائرین کے ویزے پر عراق گئے تھے، گرفتار افراد میں 900 کے قریب افراد غیر قانونی طور پر عراق میں رہائش پذیر تھے۔

یاد رہے کہ 25 جولائی کو ایوان بالا سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں انکشاف کیا گیا تھا کہ 50 ہزار پاکستانی زائرین عراق میں جاکر غائب ہوئے۔

وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے کمیٹی اجلاس میں انکشاف کیا تھا کہ 50 ہزار کے قریب پاکستانی عراق میں جا کر غائب ہو ئے تھے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 7 نومبر 2024
کارٹون : 6 نومبر 2024