• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:32pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:33pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:32pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:33pm

کوئٹہ: بدانتظامی، دھوکا دہی ثابت ہونے پر محکمہ صحت بلوچستان کے 3 افسران گرفتار

شائع November 6, 2024
— فائل فوٹو: ایکس
— فائل فوٹو: ایکس

محکمہ اینٹی کرپشن کوئٹہ نے بدعنوانی، بدانتظامی اور دھوکا دہی کے الزامات ثابت ہونے پر محکمہ صحت بلوچستان کے 17 گریڈ کے 3 افسران کو گرفتار کر لیا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق اینٹی کرپشن حکام کا کارروائی کے حوالے سے کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے بولان میڈیکل کمپلیکس (بی ایم سی) کے دورے کے موقع پر غفلت اور مبینہ بدعنوانی کی شکایات سامنے آئی تھیں۔

شکایات پر وزیر اعلیٰ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اینٹی کرپشن بلوچستان کو تحقیقات کا حکم دیا تھا جس پر تحقیقات میں بی ایم سی ہسپتال کی سی ٹی اسکین مشین سمیت دیگر مشینیں غیر فعال پائی گئیں۔

حکام نے مزید کہا کہ بی ایم سی ہسپتال میں زائدالمیعاد ادویات بھی بڑی تعداد میں پائی گئیں، کروڑوں روپے مالیت کی ادویات مریضوں کو فراہم نہیں کی گئیں، بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں تحقیقات کے دوران ریکارڈ طلب کیا گیا، ریکارڈ میں ایک کروڑ روپے مالیت کی ادویات کے ضیاع کا انکشاف ہوا۔

حکام کے مطابق ادویات اسٹور انچارج 2009 سے 2024 تک بدانتظامی اور دھوکا دہی میں ملوث رہے، ادویات کے اسٹور انچارج نے حکومتی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا۔

حکام نے بتایا کہ الزامات ثابت ہونے پر محکمہ صحت کے 17 گریڈ کے 3 افسران پر مقدمہ درج کرلیا ہے، مقدمہ سیکشن افسر ایڈمن محکمہ صحت بلوچستان کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 7 نومبر 2024
کارٹون : 6 نومبر 2024