• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

’کبھی میں کبھی تم‘ کی آخری قسط سینماؤں میں پیش

شائع November 5, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

مقبول ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ کی آخری قسط کو سینماؤں میں پیش کردیا گیا۔

ڈرامے کا آغاز جولائی کے پہلے ہفتے میں ہوا تھا اور اس کے ذریعے فہد مصطفیٰ نے ایک دہائی بعد ڈراموں میں واپسی کی تھی۔

ڈرامے کی مقبولیت کے بعد پروڈکشن کمپنی اور ٹی وی چینل اے آر وائے نے اس کی آخری قسط کو 5 نومبر کو سینمائوں میں دکھانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

ڈرامے میں فہد مصطفیٰ کے ساتھ ساتھ ہانیہ عامر، جاوید شیخ، بشریٰ انصاری، نعیمہ بٹ، اریج چوہدری اور عماد عرفانی سمیت دیگر اداکاروں نے کام کیا۔

ڈرامے میں پہلی بار فہد مصطفیٰ اور ہانیہ عامر بھی ایک ساتھ دکھائی دیے، اس کی کہانی فرحت اشتیاق جبکہ ہدایات بدر محمود نے دیں۔

’کبھی میں کبھی تم‘ کو اس کی کہانی اور کرداروں کی وجہ سے کافی سراہا گیا، اس کی مقبولیت نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت، بنگلہ دیش اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سمیت دیگر ممالک میں بھی دیکھی گئی۔

ڈرامے میں فہد مصطفیٰ اور ہانیہ عامر نے میاں اور بیوی کا کردار ادا کیا جبکہ عماد عرفانی نے فہد مصطفیٰ کے لالچی بھائی کا روپ دھارا، جو دولت کی خاطر ہانیہ عامر سے شادی کرنے سے انکار کردیتے ہیں، جس کے بعد فہد مصطفیٰ ان سے شادی کرتے ہیں۔

ڈرامے میں فہد مصطفیٰ اور ہانیہ عامر کی زندگی اور تعلقات میں بھی مشکلات دکھائی گئیں اور ڈرامے کی آخری قسط کے حوالے سے چہ مگوئیاں شروع کی گئیں تھیں کہ اس کا اختتام برے انداز میں کیا جائے گا۔

ڈراموں کے شائقین افراد نے ہدایت کار اور ڈرامے کی دوسری ٹیم سے ڈرامے کا اختتام اچھے انداز میں کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

’کبھی میں کبھی تم‘ سے قبل بھی متعدد مقبول ڈراموں کی آخری یا پھر پہلی قسط کو سینمائوں میں دکھایا جا چکا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024