• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

نرگس نے شوہر کی غلامی کی، پھر بھی تشدد کا نشانہ بنیں، ریشم

شائع November 5, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ماضی کی مقبول فلمی ہیروئن ریشم نے کہا ہے کہ شوہر کے ہاتھوں مبینہ تشدد کا شکار بننے والی اسٹیج اداکارہ نرگس نے شوہر کی خاطر نہ صرف شوبز چھوڑا بلکہ پردہ کرنے کے بعد ان کی غلامی بھی کرنے لگیں لیکن اس باوجود وہ گھر کو نہ بچا سکیں۔

ریشم نے اداکارہ نرگس پر شوہر کے مبینہ تشدد پر بات کرنے کی مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے حکومت پاکستان اور حکومت پنجاب سمیت دیگر اعلیٰ عہدیداروں سے معاملے کا نوٹس لے کر اداکارہ کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

ریشم نے دعویٰ کیا کہ نرگس پر تشدد کی جو تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں، ان میں اداکارہ کا تشدد کم دکھائی دے رہا ہے، انہیں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

ان کے مطابق وہ کئی سال سے نرگس کو جانتی ہیں، دونوں نے ایک ساتھ کام کیا، وہ ان کی بہنوں کی طرح ہیں، ان سے وقتا بوقتا ملتی رہتی ہیں۔

ریشم کا کہنا تھا کہ نرگس نے شادی کے بعد شوہر کی خاطر خود کو تبدیل کیا، حجاب اور پردہ کرنے لگیں اور شوبز تک چھوڑ دیا۔

انہوں نے بتایا کہ نرگس نے شوہر کی خوشی کی خاطر ہر چیز چھوڑی، ان کی خدمت کرنے لگیں لیکن اس باوجود ان کے ساتھ ایسا حشر کیا گیا۔

ریشم کے مطابق وہ قسم اٹھانے کو تیار ہیں، نرگس نے شوہر کی غلامی کی، وہ شوہر کی ہر بات پر صرف ’جی‘ کا لفظ کہتی تھیں اور اداکارہ نے ایسا صرف اپنا گھر چلانے اور بچانے کے لیے کیا۔

اداکارہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتنا کچھ کرنے اور قربانیاں دینے کے باوجود نرگس کے ساتھ ایسا حشر کیا گیا، انہیں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے حکومت پاکستان سمیت صوبائی حکومت اور اعلٰی حکام سے معاملے کا نوٹس لے کر نرگس کو انصاف دینے کا مطالبہ بھی کیا۔

خیال رہے کہ خیال رہے کہ یکم نومبر کو نرگس نے بتایا تھا کہ ان پر شوہر نے بدترین تشدد کیا اور انہیں جان سے مارنے کی کوشش کی۔

بعد ازاں پولیس نے نرگس کی فریاد پر مقدمہ دائر کرکے ملزم کی گرفتاری کی کوششیں شروع کردی تھیں۔ بعد ازاں سما ٹی نے اپنی رپورٹس میں دعویٰ کیا تھا کہ نرگس کے شوہر انسپکٹر ماجد بشیر کے دوسری خاتون مریم علی کے ساتھ تعلقات تھے اور انہیں نرگس نے رنگوں ہاتھوں پکڑا، جس پر ان کے درمیان سخت لڑائی ہوئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ مریم علی بھی ماضی کی مقبول ڈانسر ہیں، جنہوں نے بعد ازاں ٹی وی میزبان آفتاب ملک سے شادی کی، جن سے انہیں دو بیٹے ہیں اور بعد ازاں کے درمیان طلاق ہوگئی۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ انسپکٹر ماجد بشیر سے نرگس کی تیسری شادی ہے، اس سے قبل ان کی پہلی دونوں شادیاں طلاق پر ختم ہوئی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024