• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

مالاکنڈ: زمین کے تنازع پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق، 2 شدید زخمی

شائع November 5, 2024
— فائل فوٹو: عبداللہ زہری
— فائل فوٹو: عبداللہ زہری

خیبر پختونخوا کے ضلع مالاکنڈ میں زمین کے تنازع پر دو گروہوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق لیویز حکام نے کہا کہ جاں بحق ہونے والوں میں 60 سالہ عبدالکبیر خان، 50 سالہ افتخار حسین، 38 سالہ رشید خان، 32 سالہ منان، 32 سالہ بلال اور 22 سالہ محمد رحیم شامل ہیں۔

حکام نے بتایا کہ جاں بحق افراد کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی اور زخمیوں کو طبی امداد کی فراہم کے لیے ضلعی ہیڈکوارٹرز ہسپتال (ڈی ایچ کیو) منتقل کردیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا، فریقین کے دوران ایک سال سے راستے کا تنازع جاری تھا۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024