• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

جنوبی وزیرستان: نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ، پولیس اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق

شائع November 5, 2024
تینوں لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے — فائل فوٹو: اے ایف پی
تینوں لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے — فائل فوٹو: اے ایف پی

خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں اعظم ورسک روڈ پرنامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا کے علاقے اعظم ورسک روڈ کے مقام پر نامعلوم افراد نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

فائرنگ سے گاڑی میں سوار تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں دو عام شہری اور ایک پولیس اہلکار شامل ہے۔

تینوں لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور علاقے میں سرچ آپریشن کیا۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024