• KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm
  • KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm

پاکستان کا برطانیہ سے سابق چیف جسٹس کی گاڑی پر ’حملے‘ کی تحقیقات کا مطالبہ

شائع November 5, 2024
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

برطانیہ میں پاکستانی مشن نے گزشتہ ہفتے مڈل ٹیمپل اِن کے باہر سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ بدتمیزی کے واقعے کے حوالے سے شکایت بھیج دی ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ اس واقعے کے ایک دن بعد پاکستان ہائی کمیشن کی جانب سے سفارتی ذرائع کے ذریعے فارن، کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس (ایف سی ڈی او) کو شکایت بھیجی گئی۔

گزشتہ منگل کو، پی ٹی آئی کے مظاہرین نے سفارتی گاڑی میں مڈل ٹیمپل سے باہر نکلنے والے قاضی فائز عیسیٰ سے بدتمیزی کی تھی اور کچھ ان کی گاڑی کی کھڑکیوں سے ٹکرائے اور مکے مارے تھے۔

واقعے کے بعد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا تھا کہ قصورواروں کی شناخت کرکے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ذرائع نے ڈان کو تصدیق کی کہ اگلے دن ایف سی ڈی او کو ایک شکایت بھیجی گئی، اور دعویٰ کیا گیا کہ لندن میں حکام کی جانب سے واقعے کی ’فعال طور پر تحقیقات‘ کی جا رہی ہیں، لیکن برطانیہ کے حکام کی جانب سے اس کی کوئی سرکاری تصدیق نہیں ہوئی۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کی جانب سے مجرمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کے بعد سفارتی ذرائع سے شکایت آگے بڑھائی گئی۔

مڈل ٹیمپل لندن سٹی کے اندر واقع ہے، جو گریٹر لندن کے علاقے میں ایک بورو ہے، اور یہ میٹ پولیس کے بجائے لندن شہر کی پولیس کے دائرہ کار میں آتا ہے جبکہ میٹ پولیس برطانیہ کے دارالحکومت کے دیگر علاقوں میں امن و امان کی ذمہ دار ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024