• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:02pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:02pm

بلوچستان: نوشکی میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک

شائع November 4, 2024
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ضلع نوشکی میں سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی، اور فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ مارے گئے دہشت گرد سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

مزید بتایا کہ علاقے میں ممکنہ دہشت گرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن کیا جا رہا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سیکیورٹی فورسز نے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں 2 مختلف کارروائیوں میں 6 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دیو سالی میں خارجی احمد شاہ عرف انتظار مارا گیا جبکہ جنوبی وزیرستان کے علاقے خرمنگ میں سیکیورٹی فورسز نے افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 5 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024