• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

انسٹاگرام پر بہت کم دیکھی جانے والی ویڈیوز کی کوالٹی بدتر کیے جانے کا اعتراف

شائع November 4, 2024
—فوٹو: میٹا
—فوٹو: میٹا

انسٹاگرام کے بانی نے اعتراف کیا ہے کہ پلیٹ فارم پر بہت کم دیکھی جانے والی ویڈیوز کی کوالٹی کو خراب کیا جاتا ہے لیکن جیسے ہی مذکورہ ویڈیو کو دوبارہ زیادہ دیکھا جانے لگتا ہے تو اس کی کوالٹی بہتر کردی جاتی ہے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق حال ہی میں امریکا سمیت دیگر ممالک کے صارفین نے شکایت کی کہ انسٹاگرام پر بعض ویڈیوز کی کوالٹی کو خراب کیا جا رہا ہے۔

لوگوں کی شکایت کے بعد انسٹاگرام کے بانی نے اپنی انسٹاگرام ویڈیو اور پوسٹس میں اعتراف کیا کہ کم ویوز حاصل کرنے والی ویڈیوز کی کوالٹی کو خراب کردیا جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جن ویڈیوز کو کافی عرصہ قبل اپ لوڈ کیا گیا ہوتا ہے اور عرصہ گزر جانے کے باوجود وہ مطلوبہ یا زیادہ ویوز حاصل نہیں کر پاتیں تو انسٹاگرام کا سسٹم ان کی کوالٹی کو خراب کردیتا ہے۔

کم دیکھی جانے والی ویڈیوز بلر نظر آنے لگتی ہیں، ان کی ویڈیو درست دکھائی نہیں دیتی۔

انہوں نے بتایا کہ لیکن جیسے ہی دوبارہ مذکورہ ویڈیو کو زیادہ دیکھا جانے لگتا ہے اور اس کے ویوز بڑھنے لگتے ہیں تو اس کی کوالٹی کو بہتر کرنا شروع کردیا جاتا ہے۔

بعض صارفین نے یہ شکوہ بھی کیا کہ فیس بک پر بھی کم دیکھی جانے والی ویڈیوز کی کوالٹی کو خراب کردیا جاتا ہے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024