• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

پنجگور: 2 گروپوں میں تصادم، 2 بھائی جاں بحق، 3 افراد زخمی

شائع November 4, 2024
—فائل فوٹو: عبداللہ زہری
—فائل فوٹو: عبداللہ زہری

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں 2 گروپوں میں تصادم میں 2 بھائی جاں بحق اور دیگر 3 افراد زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں میں تصادم سے 2 بھائی جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق لاشوں کو ضابطے کی کارروائی اور زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق تصادم کے دوران جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد آپس میں کزن ہیں، واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں، ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024