• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

2 کروڑ تاوان کیلئے اغوا کیا گیا، عمران خان کے فوکل پرسن انتظار پنجوتھا کا دعویٰ

شائع November 3, 2024 اپ ڈیٹ November 4, 2024
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

پولیس کی جانب سے پنجاب کے ضلع اٹک سے گزشتہ شب بحفاظت بازیاب کرائے گئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے فوکل پرسن انتظار حسین پنجھوتھا نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں 2 کروڑ روپے تاوان کے لیے اغوا کیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق انتظار حسین پنجوتھا نے پولیس کو بیان ریکارڈ کراتے ہوئے بتایا کہ ان پر بے پناہ تشدد کیا گیا اور اغوا کاروں نے انہیں تاوان کے لیے اغوا کیا۔

بعد ازاں بانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار حسین پنجوتھا کو پولیس نے ان کے اہلخانہ کے حوالے کردیا۔

خیال رہے کہ اٹک پولیس نے انتظار حسین پنجھوتھا کو گزشتہ شب پنجاب کے ضلع اٹک سے بحفاظت بازیاب کرایا تھا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا تھا کہ جی ٹی روڈ پر اسلام آباد سے خیبرپختونخوا جانے والی گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا گیا، مشکوک گاڑی کے نہ رکنے پر پولیس کی جانب سے ناکہ بندی کی گئی۔

اپنے جاری بیان میں پنجاب پولیس نے بتایا تھا کہ ناکہ بندی کے دوران اغوا کار گاڑی اور مغوی کو چھوڑ کرفرار ہوگئے تھے۔

یکم نومبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں انتظار حسین پنجھوتھا کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل منصور اعوان نے یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ 24 گھنٹے میں واپس آ جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024