• KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:29pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm
  • KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:29pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm

کراچی میں 12 نومبر تک گرمی کی لہر جاری رہنے کی پیش گوئی

شائع November 3, 2024
—  فائل فوٹو: شٹراسٹاک
— فائل فوٹو: شٹراسٹاک

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کراچی میں گرمی کی حالیہ لہر 12 نومبر تک برقرار رہنے کی پیش گوئی کردی۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں 12 نومبر تک گرمی کی لہر برقرار رہے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبہ سندھ میں درجہ حرارت میں 6 سے 7 ڈگری دیکھنے میں آرہا ہے، نومبر کے 10 سے 12 دن موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

سردار سرفراز کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں سردی کا آغاز دسمبر کے وسط سے ہوگا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

جاری بیان میں کہا گیا کہ شام اور رات کے دوران ملحقہ پہاڑی علاقوں میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ صوبہ پنجاب میں صبح اور رات کے وقت سموگ چھائی رہے گی۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024