• KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:29pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm
  • KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:29pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm

علی امین سلطان راہی بننے کی ناکام کوشش کرتے ہیں، صوبے پر توجہ دیں، عظمیٰ بخاری

شائع November 2, 2024
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری— فوٹو: ڈان نیوز
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری— فوٹو: ڈان نیوز

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور سلطان راہی بننے کی ناکام کوشش کرتے ہیں، وہ اپنے صوبے پر توجہ دیں، دہشت گرد جماعت سے کوئی بات نہیں ہو گی، عمران خان کی رہائی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

لاہور میں ڈان نیوز آفس کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سلطان راہی بننے کی ناکام کوشش کرتے رہتے ہیں، وہ اپنے صوبے پر توجہ دیں، بانی پی ٹی آئی کی رہائی ممکن نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ دہشت گرد جماعت سے کوئی بات نہیں ہو گی، عمران خان کی رہائی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، پی ٹی آئی ٹوٹ پھوٹ کا شکار جماعت بن گئی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ لاہور میں سموگ ہر سال آتی ہے لیکن اس بار جو ابتر حالت ہوئی وہ بھارت میں دیوالی پر آنے والی سموگ سے ہوئی، فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لیے بھٹوں کو مسمار کر رہے ہیں، اسکولوں کو جلد بند کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے تاحال فیصلہ نہیں ہوا۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی، مفت ادویات ہوں یا کسان کارڈ وہ صوبہ کو مثالی بنا کر ہی دم لیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024