• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 4:59pm Isha 6:27pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 4:59pm Isha 6:27pm

سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بڑی کمی

شائع November 2, 2024
—فائل فوٹو:
—فائل فوٹو:

ملک میں مسلسل تیسرے روز سونے کی قمت میں بڑی کمی ہوگئی، فی تولہ قیمت میں آج 1700 روپے کی بڑی کمی ہوئی ہے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن نے کہا کہ اس کمی کے بعد فی تولہ سونے کا دام 2 لاکھ 83 ہزار روپے ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 1457 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 42 ہزار 627 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 17 ڈالر کم ہو کر 2735 ڈالر فی اونس ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 500 روپے کی بڑی کمی دیکھی گئی تھی۔

گزشتہ روز 24 قیراط سونا فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 500 روپے تنزلی کے بعد 2 لاکھ 84 ہزار 700 روپے میں فروخت کیا جا رہا تھا۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا تھا کہ 24 قیراط سونے کی 10 گرام قیمت بھی 2 ہزار 144 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 46 ہزار 228 روپے پر آ گئی۔

مزید کہنا تھا کہ 22 قیراط سونے کے 10 گرام نرخ 2 لاکھ 23 ہزار 744 روپے ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

فی تولہ چاندی کی قیمت 20 روپے کمی سے 3 ہزار 430 روپے پر آگئی تھی جبکہ 10 گرام چاندی کے نرخ 17 روپے گر کر 2 ہزار 940 روپے پر آ گئے تھے۔

ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 25 ڈالر تنزلی کے بعد 2 ہزار 752 ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 3 دسمبر 2024
کارٹون : 2 دسمبر 2024