• KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:29pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm
  • KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:29pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm

بونیر: مسافر وین گہری کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

شائع November 2, 2024
—فائل فوٹو:ڈان نیوز
—فائل فوٹو:ڈان نیوز

خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر میں مسافر وین گہری کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق حادثہ بونیر کے علاقے چغرزئی میں پیش آیا، گاڑی بریک فیل ہونے کے باعث گاڑی گہری کھائی میں جاگری۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے نیتجے میں 7 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں متعدد مسافر زخمی بھی جنہیں طبی امداد کی فراہمی کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کیا گیا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل ضلع اپر کوہستان میں شتیال کے مقام پر تیز رفتار بس کھائی میں جاگری تھی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 26 زخمی ہوگئے تھے۔

امدادی کاموں میں مصروف ریسکیو ادارے کے ترجمان نے بتایا تھا کہ حادثہ شتیال کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جہاں گلگت بلتستان سے پنجاب کے ضلع راولپنڈی جانے والی نجی کمپنی کی مسافر بس درائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024