• KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm
  • KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm

بچوں کو پرفیکٹ بنانے کی دوڑ میں انہیں اور خود کو پریشان کیا، سنیتا مارشل

شائع November 2, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ سنیتا مارشل نے اعتراف کیا ہے کہ بچوں کو بہتر سے بہتر بنانے کی دوڑ اور چکر میں انہوں نے نہ صرف بچوں بلکہ خود کو بھی پریشان کیا لیکن اب وہ ایسا نہیں کرتیں۔

سنیتا مارشل نے حال ہی میں ندا یاسر کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے بطور والدہ بچوں کی تربیت کے حوالے سے اپنی غلطیوں کا اعتراف کیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ پہلے وہ بچوں کو پرفیکٹ بنانا چاہتی تھیں، انہیں گھڑ دوڑ سمیت تیراکی اور دوسری چیزیں سکھانے کے ساتھ ساتھ پڑھائی میں اچھے نمبرز لانے کے لیے تیار کرتی تھیں۔

سنیتا مارشل نے بتایا کہ بچوں کو پرفیکٹ بنانے، انہیں ہر شعبے میں بہتر بنانے کے چکر میں انہوں نے خود اور بچوں کو پریشان کیا۔

ان کے مطابق بچوں کو پرفیکٹ بنانے کے چکر میں وہ شوٹنگ سیٹ پر ساتھی فنکاروں سمیت دوسری ٹیم سے جھگڑا کرتی رہتی تھیں کہ انہیں گھر جاکر بچوں کو گھڑ دوڑ یا تیراکی کے کلاسوں کے لیے لے کر جانا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ شوٹنگ چھوڑ کر بچوں کو کلاسز کے لیے لے جاتیں، پھر وہاں سے انہیں واپس گھر چھوڑنے کے بعد شوٹنگ پر جاتیں، اسی چکر میں انہوں نے خود کو تھکانے کے ساتھ ساتھ پریشان بھی کیا۔

سنیتا مارشل نے کہا کہ ہمیں سمجھنا چاہیے کہ ہر انسان پرفیکٹ نہیں ہوتا اور ہر کسی کی اپنی صلاحیتیں ہوتی ہیں۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ بھی بچوں کو پرفیکٹ بنانے کی دوڑ میں لگیں، انہوں نے بھی دوسروں کی دیکھا دیکھی پریشر لے لیا لیکن انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔

سنیتا مارشل کا کہنا تھا کہ بچوں کی پیدائش کے چند سال بعد تک انہوں نے ایسی غلطیاں کیں، اب وہ ایسا نہیں کرتیں، اب وہ سمجھ گئی ہیں، اب انہوں نے خود کو اور بچوں کو تکلیف سے بچا لیا۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024