• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:57am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:41am
  • ISB: Fajr 5:23am Sunrise 6:51am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:57am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:41am
  • ISB: Fajr 5:23am Sunrise 6:51am

شادی شدہ مردوں کا ’فلرٹ کرنا قدرتی ہے، اسد صدیقی

شائع November 2, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

معروف اداکار اسد صدیقی نے کہا ہے کہ مردوں کو لائنسس لینے کی ضرورت نہیں، وہ بغیر لائسنس کے بھی ’فلرٹنگ“ کرتے ہیں اور شادی شدہ مردوں کا فلرٹ کرنا قدرتی ہے۔

اسد صدیقی نے حال ہی میں فیصل قریشی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

پروگرام کے دوران میزبان فیصل قریشی نے ان سے پوچھا کہ ان کی ساس اسما عباس نے بیان دیا تھا کہ شادی شدہ مرد لڑکیوں سے فلرٹ کرتے ہیں، وہ ان کے بیان پر کیا کہیں گے؟

اس پر اسد قریشی نے کہا کہ انہوں نے اسما عباس کا بیان نہیں سنا تھا لیکن انہوں نے ان کےبیان سے منسوب ہیڈ لائنز پڑھی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ انہیں معلوم نہیں کہ ان کی ساس نے ایسا کیوں کیا تھا؟ اور یہ کہ یاسر حسین نے بھی انہیں مزاحیہ انداز میں کہا تھا کہ ان کے پاس لائسنس موجود ہے، وہ فلرٹ کر سکتے ہیں۔

اس پر اسد صدیقی نے کہا کہ مردوں کو ’فلرٹنگ‘ کے لیے لائسنس کی ضرورت ہی نہیں، وہ اس کے بغیر بھی کرلیتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کا ذاتی خیال ہے کہ اسما عباس نے ٹھیک کہا، شادی شدہ مردوں کا فلرٹ کرنا قدرتی ہے، از خود ہوجاتا ہے۔

اسد صدیقی نے مزید کہا کہ شادی شدہ مرد لڑکیوں کے ساتھ صحت مندانہ ’فلرٹنگ‘ بھی کر سکتے ہیں، لازمی نہیں کہ وہ خراب فلرٹنگ کریں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اسما عباس نے مارچ 2024 میں ایک شو میں مردوں کی عادت پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں اپنے شوہر کی لڑکیوں سے فلرٹنگ سے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ویسے بھی وہ جانتی ہیں کہ ہر شادی شدہ مرد لڑکیوں سے فلرٹنگ کرتا ہے اور انہیں بھی اپنے عمر رسیدہ شوہر کے ایسے رویے پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا، کیوں کہ وہ ان سے حقیقت میں بہت محبت کرتے ہیں۔

انگریزی کے لفظ ’فلرٹ‘ کو مرد اور خاتون کے درمیان محبت کرنے کے بہانے، ایک دوسرے کو پھنسانے، ایک دوسرے سے چھیڑ خانی کرنے اور محبت کا ڈھونگ رچانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024