• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm

شادی کا منصوبہ نہیں تھا، اچانک کرلی، بچے کی پیدائش ’سرپرائز‘ تھا، منال خان

شائع November 1, 2024
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

شادی اور بچے کی پیدائش کے بعد اسکرین سے دور رہنے والی منال خان نے کہا ہے کہ ان کا شادی کا کوئی منصوبہ نہیں تھا، انہوں نے اچانک جلدی جلدی میں شادی کی جبکہ ان کے ہاں بچے کی پیدائش ان کے لیے بھی ’سرپرائز‘ تھا۔

منال خان نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شادی کرنے اور پھر ماں بننے کے تجربات پر کھل کر بات کی۔

اداکارہ نے بتایا کہ بچے کی پیدائش کے وقت ان کا سیزر آپریشن ہوا تھا، جس وجہ سے وہ انفیکشن کا شکار بھی بنیں۔

ان کے مطابق انفیکشن کی وجہ سے وہ شدید بیمار ہوگئی تھیں، انہیں کئی دن تک 106 تک بخار رہا، تمام اہل خانہ ہر وقت ان کے لیے دعا کرتے رہتے تھے۔

منال خان کے مطابق بچے کو جنم دینے کے فوری بعد وہ پوسٹ پارٹم ڈپریشن کا شکار ہوئیں اور انہیں شدید مشکلات اور مسائل کا سامنا کرنا پڑا، انہیں ہر وقت بطور ماں اپنے بچے کی فکر رہتی، انہوں نے اپنی صحت کا خیال رکھنا چھوڑ دیا تھا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ شادی کے دو سال بعد ان کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی، جب ان کے ہاں حمل ٹھہرا، اس وقت ان کی بہن ایمن خان تین ماہ کے حمل سے تھیں۔

ایک سوال کے جواب میں منال خان نے بتایا کہ انہوں نے اتنی جلدی اپنا خاندان بنانے کی کوئی منصوبہ بندی نہیں کی تھی، انہوں نے سوچ رکھا تھا کہ وہ 30 سال تک اپنے کیریئر اور تعلیم پر توجہ دیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ان کی شادی بھی کم عمری میں اور جلدی جلدی میں ہوئی، انہیں کچھ سمجھ ہی نہیں آیا، ان کا جلد شادی کرنے کا کوئی ارادہ یا منصوبہ نہیں تھا۔

منال خان کے مطابق انہوں نے شوہر احسن محسن اکرام کو دیکھا اور دونوں میں جلد محبت ہوگئی، جس کے بعد دونوں نے جلد ہی شادی کا فیصلہ کیا اور جلدی جلدی میں کم عمری میں ہی شادی کرلی۔

اداکارہ نے کہا کہ شادی کے بعد بھی ان کا فوری خاندان شروع کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا لیکن شادی کے دو سال بعد ہی انہیں ’سرپرائز‘ ملا۔

منال خان کے مطابق ان کے ہاں حمل ٹھہرنے اور بچے کی پیدائش ان کے اور شوہر کے لیے سرپرائز تھا اور انہیں یہ سرپرائز اچھا لگا، جس سے ان کی زندگی تبدیل ہوگئی۔

خیال رہے کہ منال خان اور اداکار و ماڈل احسن محسن اکرام 10 ستمبر 2021 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

شادی کے دو سال بعد یکم نومبر 2023 کو ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی، شادی اور بچے کی پیدائش کے بعد اداکارہ اسکرین سے دور ہیں، تاہم ٹی وی اور ایوارڈز شوز میں دکھائی دیتی رہتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024