• KHI: Fajr 5:22am Sunrise 6:40am
  • LHR: Fajr 4:57am Sunrise 6:19am
  • ISB: Fajr 5:03am Sunrise 6:28am
  • KHI: Fajr 5:22am Sunrise 6:40am
  • LHR: Fajr 4:57am Sunrise 6:19am
  • ISB: Fajr 5:03am Sunrise 6:28am

احتجاج، جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات: عمران خان کی بہنوں علیمہ، عظمیٰ خان کی 8 نومبر تک عبوری ضمانت منظور

شائع November 1, 2024
— فوٹو: فائل
— فوٹو: فائل

5 اکتوبر کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے اعلان کردہ احتجاج اور اس دوران جلاؤ گھیراؤ کے درج مقدمات میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانتیں 8 نومبر تک منظور کرلی گئیں۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پنجاب پولیس کو عمران خان کی بہنوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔

عدالت نے ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم بھی دیا، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے خلاف تھانہ لاری اڈہ، مستی گیٹ سمیت دیگر تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

یاد رہے کہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف تھانہ کوہسار میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو ڈسٹرکٹ جیل جہلم سے ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا۔

4 اکتوبر کو پی ٹی آئی کے اسلام آباد کے ریڈ زون میں ڈی چوک پر احتجاجی مظاہرے کے اعلان کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کے تمام راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا تھا اور اب تک بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں سمیت 30 افراد کو ڈی چوک سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔

9 مئی کے پرتشدد واقعات: عمر سرفراز کی درخواست ضمانت خارج

اس کے علاوہ انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی 2023 کے پرتشدد واقعات اور جلاؤ گھیراؤ سے متعلق درج 4 مقدمات میں سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی درخواست ضمانت خارج کردی۔

اے ٹی سی عدالت کے جج منظر علی گل نے فیصلہ سنایا، سابق گورنر پنجاب کے خلاف عسکری ٹاور، راحت بیکری کے باہر جلاؤ گھیراؤ سمیت چار مقدمات درج ہیں۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 1 نومبر 2024
کارٹون : 31 اکتوبر 2024