پشاور: بجلی چوری میں ملوث ملزمان کےخلاف کارروائی کے دوران پیسکو ٹیم پر حملہ، افسر زخمی

شائع November 1, 2024
— فائل فوٹو: کے الیکٹرک ویب سائٹ
— فائل فوٹو: کے الیکٹرک ویب سائٹ

خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں مبینہ بجلی چوروں کے پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کی ٹیم پر حملے میں سب ڈویژنل افسر (ایس ڈی او) زخمی ہوگیا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق ترجمان پیسکو نے بتایا کہ کمپنی کی ٹیم پشاور کے علاقے شاد باغ کالونی میں بجلی چوری کے خلاف آپریشن کرنے گئی تھی۔

ترجمان نے کہا کہ 7 لاکھ روپے سے زائد بقایاجات کی عدم ادائیگی پر ملزمان کے خلاف کارروائی کی گئی تھی، جب پیسکو ٹیم نے چھاپا مارا تو ملزمان نے پیسکو ٹیم پر فائرنگ کردی اور ایس ڈی او کو تشدد کرکے زخمی کر دیا، رشید گڑھی کے ایس ڈی او عبدالرافع کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پیسکو حکام نے کہا کہ ٹیم پر حملے میں ملوث ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانے کے لیے سخت قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 3 جنوری 2025
کارٹون : 2 جنوری 2025