• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

شیل پاکستان کی وافی انرجی کو منتقلی کا عمل مکمل

شائع November 1, 2024
فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

برطانیہ کی بین الاقوامی آئل کمپنی شیل کی ماتحت دی شیل پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ سے 77.42 فیصد حصص کی خریداری کا عمل مکمل کرنے کے بعد وافی انرجی ہولڈنگ لمیٹڈ ( وافی انرجی) شیل پاکستان لمیٹڈ ( ایس پی ایل) کے اکثریتی حصص کی مالک بن گئی۔

ڈان اخبار میں شائع خبر کے مطابق اسید گروپ سے الحاق شدہ سعودی کمپنی وافی انرجی اب ایس پی ایل کے جاری کردہ کل حصص کے تقریباً 87.78 فیصد کی مالک بن چکی ہے۔

اس حوالے سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہےکہ شیل برانڈ خوردہ اور برانڈ لائسنسنگ معاہدوں کے ذریعے پاکستان میں اپنا وجود برقرار رکھے گا، اس حوالے سے شیل پاکستان لمیٹڈ نے خصوصی برانڈ لائسنس حاصل کررکھا ہے۔

مذکورہ بالا لین دین کے نتیجے میں زین کے حق، رائف ایچ بشیر اور ڈاکٹر محمد محمود ال بلوشی نے اپنے استعفے پیش کردیے ہیں۔

ایس پی ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اسید ہولڈنگ گروپ کے سی ای او غسان الامودی، اسید ہولڈنگ گروپ کے سی ایف او جاوید اختر اور وی کرافٹ کنسلٹنگ کے ایم ڈی کائی اوئی وٹرسٹین کو ایس پی ایل کے بورڈ میں شامل کرلیا ہے۔ اسی طرح غسان الامودی کو ایس پی ایل کا چیئرپرسن مقرر کردیا گیا ہے۔

ایس پی ایل کے نئے چیئرپرسن اور اسید ہولڈنگ گروپ کے سی ای او غسان الامودی نے کہا ہے کہ وافی انرجی کا شیل پاکستان لمیٹڈ کی اکثریتی ملکیت حاصل کرنے کے بعد پاکستان میں اپنی آمد کا اعلان کیا ہے ، یہ پاکستان اور خطے میں اپنی موجودگی کو وسعت دینے کے اسید گروپ کے عزم میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

ٹیکسٹائل ملز کی عارضی بندش

دریں اثنا جنانا ڈی ملوشو ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ نے جمعرات کو اسٹاک ایکسچینج کو ارسال کردہ خط میں آگاہ کیا ہے کہ اس نے اپنا پیداواری عمل عارضی طور پر بند کردیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ موجودہ اقتصادی حالات، توانائی کی بڑھتی قیمت اور معیاری کپاس کی عدم فراہمی کے باعث کمپنی کے لیے پیداواری عمل جاری رکھنا ممکن نہیں ہے۔

برقی گاڑیوں کیلئے چارجنگ نیٹ ورک کا قیام

ادھر حبکو پاور کمپنی لمیٹڈ (حبکو) ایک نئے منصوبے حبکو گرین (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے قیام میں مصروف ہے جس کا مقصد ملک بھر میں موٹر ویز، ہائی ویز اور بڑے شہروں میں برقی گاڑیوں کے لیے چارجنگ انفرااسٹرکچر نصب کرنا ہے۔

اسٹاک ایکسچینج کو ارسال کردہ خط میں حبکو نے کہا ہے کہ نئی انرجی گاڑیوں کے لوکل اسمبلی پلانٹ کے قیام کے لیے میگا موٹر کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ نے حال ہی میں بی وائی ڈی آٹو انڈسٹری کمپنی لمیٹڈ کے ساتھ سپلائی، مینوفیکچرنگ اور ٹیکنیکل لائسنس کے معاہدے کیے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024