امریکی سفارتخانے کے وفد کی اڈیالہ جیل راولپنڈی میں 3 قیدیوں سے ملاقات
امریکی سفارت خانے کے وفد کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید 3 ملزمان تک قونصلر رسائی دی گئی۔
ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکی سفارت خانے کا 3 رکنی وفد راولپنڈی کی اڈیالہ جیل پہنچا جہاں اسے فارن ایکٹ کے تحت گرفتار 3 امریکی شہریوں تک قونصلر رسائی دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق وفد نے فارن ایکٹ میں گرفتار 3 امریکی شہریوں سے ملاقات ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ کے دفتر میں کی۔
وفد کو امریکی شہریوں عابد ملک، صدیقہ سعید، ایلکس پلیڈو تک قونصلر رسائی دی گئی، امریکی سفارتخانے کے وفد میں عرفان جان، مائیک مرفی اور راحیل جاوید شامل تھے۔
ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی جس کے بعد امریکی وفد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگیا۔