ملکی تاریخ میں پہلی بار بوئنگ 737 طیارہ سڑک پر رواں دواں

شائع October 31, 2024
— فوٹو: اے ایف پی
— فوٹو: اے ایف پی
— فوٹو: اے ایف پی
— فوٹو: اے ایف پی
— فوٹو: اے ایف پی
— فوٹو: اے ایف پی
— فوٹو: اے ایف پی
— فوٹو: اے ایف پی
— فوٹو: اے ایف پی
— فوٹو: اے ایف پی

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ طیارے کی ایک شہر سے دوسرے شہر منتقلی تعطل کا شکار ہوگئی، کراچی سے حیدر آباد منتقل کیے جانے والے طیارے کو موٹروے ایم نائن پر روک دیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق شاہین ایئرلائن کے ناکارہ بوئنگ 737 کو غروب آفتاب کے بعد کراچی سے 60 کلو میٹر دور ڈی ایچ اے کےقریب پارکنگ اسپیس میں کھڑا کردیا گیا ہے، طیارے کو آج رات حیدرآباد پہنچنا تھا۔

طیارے کی منتقلی کے عمل کا مشاہدہ کرنے والے ہمایوں خالد نے ڈان کو بتایا کہ ٹریلر پر لادنے سے قبل 110 فٹ لمبے طیارے کے پروں کو الگ کردیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے کو سول ایوی ایشن انسٹی ٹیوٹ میں فائر فائٹرز کی تربیت کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

نجی ٹرانسپورٹ کمپنی نے ملکی تاریخ کے اپنی نوعیت کے پہلے آپریشن کے دوران 40 ٹن وزنی بوئنگ 737 طیارے کو 72 وہیلر ٹریلر پر لادا اور اسے بذریعہ ایم 9 موٹر وے 8 گھنٹے میں حیدرآباد پہنچایا جائے گا، طیارے کی منتقلی کے دوران ایم 9 موٹر وے پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی ہے۔

طیارے کی منتقلی کی وڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جس پر صارفین دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی ایئرلائن کے 3 ناکارہ بوئنگ 777 طیاروں کو بھی اسی طرح ٹریلرز پر لاد کر جدہ سے ریاض منتقل کیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہین ایئرلائن کا ناکارہ طیارہ کئی سال سے ایئرپورٹ پر کھڑا تھا جسے بدھ کی رات گئے ایئرپورٹ سے ایم 9 موٹروے منتقل کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق طیارے کو حیدرآباد میں سول ایوی ایشن انسٹی ٹیوٹ میں فائر فائٹرز کی تربیت کے لیے استعمال کیا جائے گا، طیارے کے ذریعے سول ایوی ایشن کے فائر فائٹرز کو آگ لگنے کی صورت میں طیارے سے مسافروں کی نکالنے کی تربیت دی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 2 جنوری 2025
کارٹون : 1 جنوری 2025