• KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:16am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:43am Sunrise 7:12am
  • KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:16am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:43am Sunrise 7:12am

عمران خان سمیت دیگر قیدیوں سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل آنے والوں کی نگرانی کیلئے نیا سسٹم نصب

شائع October 31, 2024
— فائل فوٹو: اے پی
— فائل فوٹو: اے پی

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان سمیت دیگر قیدیوں سے ملاقات کے لیے آنے والوں کی مانیٹرنگ کے لیے نیا ’وائی فائی انٹیگریٹڈ سسٹم‘ نصب کردیا گیا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق نئے وائی فائی انٹیگریٹڈ سسٹم کے ساتھ بائیومیٹرک ویری فکیشن ڈیوائس بھی نصب کی گئی ہے، نئے سسٹم کی تنصیب کے بعد قومی شناختی کارڈ کے بغیر جیل میں داخلہ بند کر دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق نیا سسٹم 3 مرکزی دروازوں سمیت جیل ڈیوڑھی میں نصب کیا گیا، نئے سسٹم میں بار کوڈ اسکیننگ، وائی فائی ڈیوائسز اور جدید ٹیب شامل ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ نیا نظام نادرا اور نحکمہ داخلہ کے سسٹم سے منسلک ہے، نئے سسٹم سے جیل میں آنے والوں کے قومی شناختی کارڈ کی اسکیننگ پر تمام تفصیلات ظاہر ہو جائیں گی۔

نئے نظام کے تحت آئی ڈی کارڈ اسکیننگ مکمل نہ ہونے پر کسی کو جیل میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی، سابق وزیر اعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے آنے والوں کو بھی اسی سیکیورٹی نظام سے گزارا جائے گا۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر کو اڈیالہ جیل میں عمران خان سمیت تمام قیدیوں سے ملاقات پر 18 اکتوبر تک پابندی عائد کردی گئی تھی، تاہم سیاسی سمیت عام قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی میں مزید توسیع کردی گئی تھی۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ جیل ملاقاتوں پر پابندی تاحکم ثانی رہے گی، ملاقاتوں پر پابندی میں توسیع حکومت پنجاب نے کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 28 دسمبر 2024
کارٹون : 27 دسمبر 2024