• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد مناہل ملک کا سوشل میڈیا کو چھوڑنے کا اعلان

شائع October 31, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

نامناسب ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ٹک ٹاکر مناہل ملک نے شوبز چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

مناہل ملک نے انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پر کی گئی پوسٹ میں سوشل میڈیا کو خیرباد کرنے کا اعلان کیا۔

اگرچہ انہوں نے واضح طور پر نہیں لکھا کہ وہ سوشل میڈیا سے دور ہو رہی ہیں، تاہم انہوں نے مداحوں کو مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ان کے لیے مداحوں کو خدا حافظ کہنا آسان نہیں۔

مناہل ملک نے لکھا کہ وہ جا رہی ہیں لیکن وہ ہمیشہ اپنے مداحوں کو یاد رکھیں گی۔

انہوں نے مداحوں کو اپنا خیال رکھنے کی تاکید کرتے ہوئے لکھا کہ ایک دوسرے سے لڑائی نہ کریں اور محبتیں پھیلائیں۔

مناہل ملک نے سوشل میڈیا کو خیرباد کہنے کی پوسٹ ایسے وقت میں کی ہے جب کہ ایک دن قبل ہی انہوں نے مایوس کن پوسٹس کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد انہیں تنگ کیا گیا، وہ اندر سے مر چکی ہیں۔

انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا تھا کہ وہ لوگوں کے رویوں سے تھک چکی ہیں اور اندر سے مر چکی ہیں۔

مناہل ملک نے اپنی اسٹوریز میں مداحوں سے معافی مانگتے ہوئے لکھا تھا کہ زندگی بہت مختصر ہے، پتا نہیں کب کیا ہوجائے، اس لیے انہیں معاف کردیا جائے۔

مذکورہ پوسٹ کے بعد اب انہوں نے سوشل میڈیا کو خیرباد کہنے کی پوسٹ شیئر کی، جس پر مداحوں نے کمنٹس کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے مناہل ملک کی مبینہ نامناسب ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں، جس پر انہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا تھا کہ پھیلنے والی ویڈیوز جعلی ہیں، ان کی ویڈیوز کو ایڈٹ کر کے پھیلایا گیا۔

@minahilmalik727

My most fav salon ♥️@Queenslandingsalonuae #foryou #trending

♬ original sound - minahil malik

مناہل ملک کی جانب سے وضاحت کے باوجود سوشل میڈیا صارفین اور بعض شوبز شخصیات نے دعویٰ کیا کہ ٹک ٹاکر نے اپنی ویڈیوز خود وائرل کیں۔

مشی خان نے دعویٰ کیا تھا کہ مناہل خان نے شہرت حاصل کرنے کے لیے اپنی ہی نامناسب ویڈیوز لیک کیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024