• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

پی ٹی اے کا ملک بھر میں انٹرنیٹ کو مکمل طور پر بحال کرنے کا دعویٰ

شائع October 31, 2024
فائل فوٹو: ڈان
فائل فوٹو: ڈان

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک بھر میں انٹرنیٹ کو مکمل طور پر بحال کردیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق پی ٹی اے کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ملک بھر میں انٹرنیٹ کو مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے اور ڈبلیو فور سب میرین کیبل سے فالٹ دور کرلیا گیا ہے۔

انہوں نے ترجمان پی ٹی اے نے بتایا ہے کہ جون میں ڈبلیو فور سب میرین کیبل اور اگست میں AAE-1 سب میرین کیبل میں فالٹ سامنے آیا تھا اور دونوں کیبلز کی بحالی کے بعد 1750 جی بی پی ایس کا شارٹ فال دور ہوگیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ انٹرنیٹ اب مکمل اسپیڈ اور صلاحیت کے ساتھ مکمل طور پر فعال ہے جہاں 2023 میں اس کی صلاحیت میں اضافے کے لیے پیس کیبل کو سسٹم میں شامل کیا گیا تھا۔

بیان میں کہا گیا کہ کنیکٹیوٹی کے لیے اگلے 2 سالوں میں تین کیبلز کا اضافہ کیا جائے گا اور دوٹرانس ورلڈ انٹرنیشنل اور ایک پی ٹی سی ایل کیبل سسٹم میں شامل کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار رواں سال اگست سے سست روی کا شکار ہے جس کی وجہ پی ٹی اے نے سب میرین کیبل میں خرابی کو قرار دیا تھا۔

چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ریٹائرڈ) حفیظ الرحمٰن نےقائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے سب میرین کیبل کی خرابی کو انٹرنیٹ میں خلل کی وجہ قرار دیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ تکنیکی وجوہات کی وجہ سے ایک مسئلہ ہوا، پاکستان میں کُل 7 سب میرین کیبل آتی ہیں، سب میرین کیبل میں تکنیکی خرابی ہے اور انٹرنیٹ میں مسئلے کی وجہ سے وی پی این کا استعمال بڑھا۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024