• KHI: Maghrib 5:55pm Isha 7:16pm
  • LHR: Maghrib 5:11pm Isha 6:37pm
  • ISB: Maghrib 5:11pm Isha 6:39pm
  • KHI: Maghrib 5:55pm Isha 7:16pm
  • LHR: Maghrib 5:11pm Isha 6:37pm
  • ISB: Maghrib 5:11pm Isha 6:39pm

صدر مملکت آصف علی زرداری نجی دورے پر دبئی روانہ

شائع October 31, 2024
صدر مملکت آصف علی زرداری— فائل فوٹو: اے پی پی
صدر مملکت آصف علی زرداری— فائل فوٹو: اے پی پی

صدر مملکت آصف علی زرداری نجی دورے پر دبئی روانہ ہو گئے اور ان کی غیرموجودگی میں چیئرمین سینیٹ نے قائم مقام صدر کی ذمے داریاں سنبھال لی ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نجی دورے پر دبئی روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ دو روز قیام کریں گے۔

صدر مملکت کی عدم موجودگی میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں صدر مملکت کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کے ہاں تیسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

بختاور بھٹو زرداری اور محمود چوہدری نے اپنی مشترکہ انسٹاگرام پوسٹ میں اپنے والدین بننے کی تصدیق کی تھی۔

20 اکتوبر کو پیدائش کے بعد بختاور بھٹو زرداری اور محمود چوہدری نے اپنی مشترکہ انسٹاگرام پوسٹ میں اپنے والدین بننے کی تصدیق کی تھی۔

اس سے قبل بختاور بھٹو زرداری کے ہاں پہلے بیٹے میر حاکم زرداری کی پیدائش 10 اکتوبر 2021 جبکہ دوسرے بیٹے میر سجاول زرداری کی پیدائش 6 اکتوبر 2022 کو ہوئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 2 جنوری 2025
کارٹون : 1 جنوری 2025