• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

اسموگ کو ختم کرنے کیلئے ہر شخص کو کردار ادا کرنا ہوگا، وزیراعلیٰ پنجاب

شائع October 31, 2024
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اسموگ کو ختم کرنے کے لیے ہر شخص کو کردار ادا کرنا ہوگا، یہ مسئلہ حل کرنے میں کئی سال لگ جائیں گے جب کہ بھارتی پنجاب کوبھی اسموگ کے تدارک کے لیے ایکشن لینا ہوگا، اسموگ کے تدارک کے لیے تمام ضروری اقدامات کررہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کالا شاہ کاکو میں کسانوں میں زرعی آلات اور سپرسیڈر کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسان میرے دل کے بہت قریب ہیں، پنجاب کی ترقی کا راستہ کھیتوں سے ہوکر گزرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری زراعت کی ٹیم مجھ سے ایک قدم آگے چل رہی ہوتی ہے، ذراعت ایسا شعبہ ہے جس کے بغیر ترقی ممکن نہیں، ٹریکٹرز اسکیم کے لیے 16 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 300 کے قریب سپرسیڈر کسانوں میں تقسیم کررہے ہیں، کسانوں کو 1000 کے قریب سپرسیڈر فراہم کریں گے، 7 ارب کے سپر سیڈر منصوبے کے لیے 8 لاکھ روپے کی سبسڈی دے رہے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ سپرسیڈر کھاد، بیج چار کام بیک وقت کرتا ہے، سپرسیڈر سے فصلوں کی باقیات جلانے کی ضرورت نہیں پڑے گی، فصلوں کی باقیات جلانے سے ماحول آلودہ اور اسموگ پیدا ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسموگ کو ختم کرنے کے لیے ہر شخص کو کردار ادا کرنا ہوگا، بھارتی پنجاب کے باعث ہمارے ہاں اسموگ میں اضافہ ہورہا ہے، بھارتی پنجاب کوبھی اسموگ کے تدارک کے لیے ایکشن لینا ہوگا، اسموگ کے تدارک کے لیے تمام ضروری اقدامات کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کسانوں کے لیے جدید مشینری کا اجرا کرنے جارہے ہیں، روٹاویٹر، ہارویسٹر، آلو لگانے والی مشین سمیت جدید آلات فراہم کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صوبے میں فتنہ فساد کرنے کی سازش کی گئی، حکومت میں آئے تو فتنہ فساد لیکن کارکردگی صفر ہے، حکومت اور کسان کے درمیان سازش پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ صرف الزامات لگائےگئے کارکردگی کچھ نہیں ہے، مخالفین جو باتیں کرتے ہیں وہ مجھ تک پہنچتی ہیں، کارکردگی میں (ن) لیگ کا پلڑہ پہلے بھی بھاری تھا اور بھاری رہےگا۔

ان کا کہنا تھا کہ کام کرنا کسی کو آتا ہی نہیں، نقل کے لیے بھی عقل کی ضرورت ہوتی ہے، یہ تو کسی کی نقل بھی نہیں کرسکتے، مہنگائی کم ہورہی ہے،ملک ترقی کررہا ہے۔

خبر میں مزید تفصیلات شامل کی جارہی ہیں ۔۔۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024