• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:16pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:37pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:39pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:16pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:37pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:39pm

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے تنازعات کے حل کی متبادل کمیٹی کی تشکیل نو کردی

شائع October 30, 2024 اپ ڈیٹ October 31, 2024 12:13am
— فائل فوٹو: ویب سائٹ / سپریم کورٹ
— فائل فوٹو: ویب سائٹ / سپریم کورٹ

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے تنازعات کے حل کی متبادل کمیٹی کی تشکیل نو کردی۔

ڈان نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ ’اے ڈی آر‘ کمیٹی کے چیئرمین مقرر کر دیے گئے ہیں۔

نوٹی فکیشن کے مطابق جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس شاہد وحید کمیٹی کے اراکین ہوں گے۔

نوٹی فکیشن کی کاپی تمام متعلقہ افسر کو بھجوا دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 26 اکتوبر کو چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی تشکیل نو کرتے ہوئے کمیٹی میں جسٹس منیب اختر کو دوبارہ شامل کیا تھا۔

رجسٹرار سپریم کورٹ جزیلہ اسلم کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا تھا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر شامل ہوں گے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 31 اکتوبر 2024
کارٹون : 30 اکتوبر 2024