• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:16pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:37pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:39pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:16pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:37pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:39pm

’اللہ نہ کرے، ایسی کوئی بات نہیں‘، فردوس جمال کا خلع کی خبروں پر رد عمل

شائع October 30, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

سینیئر اداکار فردوس جمال نے اہلیہ کو خلع کی خبروں پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی کوئی بات نہیں، اس طرح کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

ایک روز قبل فردوس جمال کے بیٹے حمزہ جمال نے اپنی یوٹیوب ویڈیو میں والد کے رویے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کی والدہ نے والد سے شادی کے 40 سال بعد خلع لے لی۔

اداکار کے بیٹے نے ویڈیو میں بتایا تھا کہ وہ اپنے گھریلو معاملات کو سوشل میڈیا پر نہیں لانا چاہتے تھے لیکن وہ والد کی متعدد ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد مجبور ہوئے۔

انہوں نے والد کے نامناسب رویے پر دوسری بھی باتیں کی تھی اور کہا تھا کہ والد ہمیشہ سے یہی شکوہ کرتے آئے ہیں کہ ان کی شادی غلط جگہ پر ہوئی۔

حمزہ فردوس نے بتایا تھا کہ ان کی والدہ نے والد کے رویوں کی وجہ سے تنگ آکر ان سے خلع لی۔

لیکن اب اداکار نے ایسی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی کوئی بات نہیں۔

فردوس جمال نے لاہور کے مقامی صحافی اور ٹک ٹاکر سے بات کرتے ہوئے اہلیہ سے علیحدگی کے سوال پر کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں۔

فردوس جمال نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ’اللہ نہ کرے‘ اس عمر میں وہ کیا کریں گے؟ ان کے بچے جوان ہیں، سب شادی شدہ ہیں اور وہ دادا ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ان کے بچے اور اہل خانہ ان کی ذات اور وجود کا حصہ ہیں۔

اگرچہ انہوں نے اہلیہ سے علیحدگی کے سوال پر کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں، تاہم انہوں نے اہل خانہ سے اختلافات پر کوئی بات نہیں کی اور نہ ہی یہ بتایا کہ ان کے بیٹے نے ایسا کیوں کہا کہ ان کے والدین کے درمیان خلع ہوچکی؟

فردوس جمال کے بیٹے نے ایسے وقت میں ویڈیو جاری کی تھی جب کہ گزشتہ ہفتے فردوس جمال نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ انہوں نے بیٹوں اور اہل خانہ سے علیحدگی اختیار کی ہے، انہوں نے اہل خانہ کو لاہور سے پشاور منتقل کردیا۔

اگرچہ فردوس جمال نے اپنی مرضی سے اہل خانہ سے علیحدگی کی بات کی تھی، تاہم انہوں نے اہلیہ کو طلاق دینے یا ان کی جانب سے خلع لینے کی بات نہیں کی تھی، تاہم اس سے قبل اداکار بعض انٹرویوز میں یہ شکوہ کرچکے ہیں کہ ان کی شادی صحیح جگہ پر نہیں ہوئی، جس سوچ اور ذہنیت کے وہ مالک ہیں، انہیں ایسا جیون ساتھی نہیں ملا۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 31 اکتوبر 2024
کارٹون : 30 اکتوبر 2024