• KHI: Fajr 5:21am Sunrise 6:39am
  • LHR: Fajr 4:56am Sunrise 6:18am
  • ISB: Fajr 5:02am Sunrise 6:26am
  • KHI: Fajr 5:21am Sunrise 6:39am
  • LHR: Fajr 4:56am Sunrise 6:18am
  • ISB: Fajr 5:02am Sunrise 6:26am

شہباز شریف خصوصی دعوت پر30 تا 31 اکتوبرتک قطر کا دورہ کریں گے، دفتر خارجہ

شائع October 30, 2024

وزیر اعظم شہباز شریف امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی خصوصی دعوت پر 30 تا 31 اکتوبر تک قطر کا دورہ کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دوحہ میں وزیر اعظم شہباز شریف قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد کے علاوہ قطری وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سے بھی ملاقاتیں کریں گے، جس میں دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی اور قطر بزنس مین ایسوسی ایشن کے وفود کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے راغب کریں گے۔

شہباز شریف پاکستان کی ثقافتی ورثے کے حوالے سے منظر نمائش کا بھی افتتاح کریں گے، یہ نمائش پاکستان کے بھرپور ثقافتی ورثے اور پاکستان اور قطر کے درمیان عوام سے عوام کے گہرے روابط کو اجاگر کرے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف ریاض میں 2 روزہ فیوچر انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کے لیے سعودی عرب پہنچے تھے، جہاں شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات ہوئی تھی، جس میں دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

شہباز شریف نے بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے متعلق معاملات پر سعودی عرب کی پاکستان کی حمایت پر محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا تھا۔

وزیراعظم نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا اور ان کی صحت و تندرستی کے لیے دعا کی تھی، شہباز شریف نے ان کی اور ان کے وفد کی پرتپاک مہمان نوازی پر بھی ولی عہد اور سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا تھا۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 31 اکتوبر 2024
کارٹون : 30 اکتوبر 2024