• KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

اسموگ کے خاتمے کے لیے بھارت کے ساتھ سفارتکاری کرنا ہوگی، مریم نواز

شائع October 30, 2024

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اسموگ کے خاتمے کے لیے بھارت کے ساتھ سفارتکاری کرنا ہوگی۔

لاہور میں دیوالی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارتی اور پاکستانی پنجاب کو مل کر اسموگ کے مسئلے کا حل نکالنا ہوگا۔

واضح رہے کہ لاہور میں موسم سرما کے باقاعدہ آغاز سے قبل ہی فضائی آلودگی انتہائی نقصان دہ حد تک بڑھ چکی ہے، اتوار کو پنجاب کا صوبائی دارالحکومت دنیا کا آلودہ ترین شہر بن گیا اور اس کا ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 707 کی انتہائی نقصان دہ حد تک پہنچ گیا تھا۔

فضائی آلودگی کے اعداد و شمار مرتب کرنے والی ویب سائٹ آئی کیو ایئر ڈاٹ کام کے مطابق صفر سے 50 اے کیو آئی کو بہترین جبکہ 51 سے 100 اے کیو آئی کو معتدل تصور کیا جاتا ہے، اسی طرح 101 سے 150 اے کیو آئی کو حساس گروپ کے افراد کےلیے غیر صحت مند، 151 سے 200 اے کیو آئی کو غیر صحت مند، 201 سے 300 اے کیو آئی کو انتہائی غیر صحت مند جبکہ 301 سے زائد اے کیو آئی کو انتہائی نقصان دہ قرار دیا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقلیتوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، سکھ،ہندو اور مسیحی سب برابر کے پاکستانی ہیں، دیوالی کی تقریب میں ہندو برادری کو خوش آمدید کہتی ہوں، یہ دلوں کو قریب لانے کا چراغ ہے، ہم سب کسی تفریق کے بغیر پاکستانی ہیں۔

مریم نواز کا اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مستحق اقلیتی افراد کو مانیارٹی کارڈ کے ذریعے 10 ہزار 500 روپے دیں گے، دیوالی کے تہوار پر 1400خاندانوں کے لیے فی کس 15 ہزار عیدی کا تحفہ ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اقلیتوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، سکھ،ہندو اور مسیحی سب برابر کے پاکستانی ہیں، اقلیتوں نے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024