• KHI: Asr 4:18pm Maghrib 5:55pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:11pm
  • ISB: Asr 3:32pm Maghrib 5:11pm
  • KHI: Asr 4:18pm Maghrib 5:55pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:11pm
  • ISB: Asr 3:32pm Maghrib 5:11pm

حکومت کو پی آئی اے کی نجاری کیلئے صرف ایک بولی موصول

شائع October 30, 2024
فائل فوٹو: ڈان نیوز
فائل فوٹو: ڈان نیوز

حکومت کو پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کے لیے صرف ایک بولی موصول ہوئی ہے۔

ڈان اخبار میں شائع بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق حکومت کو پی آئی اے کی نجکاری کے لیے صرف ایک بولی موصول ہوئی، مجموعی طور پر 6 کنسورشیم خسارے میں چلنے والے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے لیے بولی لگانے کے اہل تھے۔ تاہم، ان میں سے 5 اس عمل سے دور رہے۔

وزارت نجکاری کے ترجمان احسن اسحٰق نے بلومبرگ کو بتایا کہ واحد بولی دہندہ نے منگل کی ڈیڈ لائن تک نجکاری کمیشن میں ٹرانزیکشن کے لیے ’ارنسٹ رقم‘ جمع کرا دی ہے۔

بولی لگانے والوں کی جانب سے خریداری کا عمل مکمل کرنے سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے کے لئے ارنسٹ رقم جمع کی جاتی ہے۔

اس سے قبل حکومت نے ایئر بلیو لمیٹڈ، عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ، ایئر عربیہ کی فلائی جناح، وائی بی ہولڈنگز پرائیویٹ، پاک ایتھنول پرائیویٹ اور رئیل اسٹیٹ کنسورشیم بلیو ورلڈ سٹی کو قومی ایئرلائن میں اکثریتی حصص کے لیے شارٹ لسٹ کیا تھا۔

حکومت نے ابتدائی طور پر جون تک ایئر لائن کی نجکاری کا منصوبہ بنایا تھا لیکن اس معاملے میں تاخیر کی وجہ سے ڈیڈ لائن کو اکتوبر تک بڑھا دیا گیا تھا۔

قائمہ کمیٹی کے گزشتہ اجلاس کے دوران سیکریٹری نجکاری نے قائمہ کمیٹی کو یہ بھی بتایا کہ پی آئی اے کی ’بائی سائیڈ ڈیو ڈیلیجنس‘ مکمل ہونے پر کابینہ کی منظوری کے بعد بولی کا عمل لائیو میڈیا پر دکھایا جائے گا۔

پی آئی اے سی ایل کو 2023 کے دوران 75 ارب روپے کا نقصان ہوا اور اس کے واجبات بڑھ کر 825 ارب روپے تک پہنچ گئے جبکہ قومی ایئرلائن کے کل اثاثے 161 ارب روپے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 2 جنوری 2025
کارٹون : 1 جنوری 2025